جمعه 15/نوامبر/2024

ایک ماہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران36 شہید، مقدس مقامات پر حملے

پیر 3-دسمبر-2007

اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے مختلف علاقوں میں جاری ریاستی دہشت گردی میں ایک ماہ کے دوران 36 شہریوں کو شہیداور تیس سے زائد مساجد اور مقدس مقامات کو نقصان پہنچایاگیا – تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ اسرائیلی فوج کے ٹارگٹ کلنگ حملوں میں دس شہری شہید کیے گئے –
 شہداء میں تین بچے بھی شامل ہیں- دیگر شہادتیں اسرائیلی فوج کی چھاپہ ما ر کارروائیوں کے دوراہوئیں-شہداء میں سے انیس کا تعلق غزہ کی پٹی جبکہ دیگرکا تعلق غرب اردن سے ہے-قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی صرف شہریوں کے جانی نقصان تک ہی محدود نہیں بلکہ قابض فوج نے شہریوں کی املاک کی تباہی میں بھی کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی-
 ایک ماہ کے دوران غزہ اور غرب اردن میں تیس سے زائد مقامات پر حملے کر کے کئی مساجد سمیت تیس سے زائد مکانات کو مسمار کر دیاگیا – دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت(حماس ) نے اسرائیل کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتجاج کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے-

مختصر لنک:

کاپی