وزیراعظم سے لے کر عام ملازم تک اسرائیلی حکومت کرپشن میں ملوث ہے- حکومتی اداروں میں بگاڑ اور ناکامی کے حوالے سے اسرائیلی آڈیٹر جنرل نے 600صفحات پر مشتمل رپورٹ پیش کی ہے جس میں سیاسی سطح سے انتظامی سطح تک خرابی پر تنقید کی گئی ہے –
اسرائیلی ٹی وی پر نشر کی گئی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے حکومتی سرمایہ کاری میں مداخلت کی ہے- پارٹی کے قریبی ساتھیوں اور اپنے رشتہ داروں کو عہدوں پر فائز کرنے کی کوشش کی- بڑے بڑے حکومتی اداروں میں میرٹ کی بجائے رشتہ داراورذاتی تعلقات کو ترجیح دی گئی- لبنان جنگ میں بغیر تیاری کے معرکہ میں فوج کو جھونکا گیا- جنگ میں شریک ریزرو فوجیوں نے پانچ سال سے مشقیں نہیں کی تھیں- حکومت اور فوج کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث میڈیا کو انتہائی خفیہ معلومات حاصل ہوئیں-
چھوٹے ملازم سے لے کر وزیر اعظم تک اسرائیلی حکومت کرپشن میں ملوث ہیں
اتوار 2-دسمبر-2007
مختصر لنک: