اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اسرائیلی وزیراعظم اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے درمیان حالیہ ملاقات کی مذمت کی ہے- حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہاہے کہ ملاقات ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف قتل وغارت گری کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے –
ملاقات کے موقع پر غزہ کے الشجاعیہ علاقے میں فلسطینیوں کو قتل کیاگیا- النقب جیل میں قیدیوں پر ظلم وتشدد کیاگیا – محمود عباس کی ایہود اولمرت سے ملاقاتیں شرمناک اور بلا جواز ہیں – ان ملاقاتوں کے نتائج مسئلہ فلسطین کے لئے ایک سانحہ ہوں گے – اسرائیلی وزیراعظم ان ملاقاتوں کے ذریعے محمود عباس کو ڈکٹیشن دیتے ہیں – وہ ایہوداولمر ت فلسطینی صدر پر دبائو ڈال رہے ہیں کہ وہ اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے لئے ہر قیمت پر امریکہ کی طرف سے بلائی جانے والی امن کانفرنس میں شرکت کریں –
عباس المرٹ ملاقاتوں کے نتائج مسئلہ فلسطین کے لئے ایک سانحہ ہوں گے :حماس
ہفتہ 27-اکتوبر-2007
مختصر لنک: