جمعه 15/نوامبر/2024

قطر اور فلسطین دو جسد ایک قوم!

خلیجی ملکوں کی جانب سے مملکت قطرکے سفارتی اور معاشی بائیکاٹ پر جہاں قطری قوم کو دکھ پہنچا ہے وہیں فلسطینی قوم بھی قطرپر پابندیوں کے نتیجے میں متاثر ہوئی ہے۔ قطر پرعاید زمینی، فضائی اور سمندری پابندیوں کے رد عمل میں فلسطینی قوم اپنے قطری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

فلسطین میں عوامی، سیاسی اور سماجی سطح پر قطر کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے۔ فلسطینی شہری روزانہ سڑکوں پرنکل کر قطر کے بائیکاٹ کے خلاف اور دوحہ کےساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالتےہیں۔ قطر کے ساتھ یکجہتی کے لیے خواتین، بچے،بوڑھے اور زندگی کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے شہری برابر شریک ہیں۔

فلسطینی قوم نے عملا یہ ثابت کیاہے کہ اگرچہ قطر اور فلسطین دوالگ الگ ملک مگر دونوں دو جسد ہونے کے باوجود ایک قوم ہیں۔ قطر کی تکلیف کو فلسطین کے طول وعرض میں محسوس کیا جا رہا ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں پوری فلسطینی قوم قطری بھائیوں کےساتھ ہے، جس طرح مشکل کی گھڑی میں قطری عوام اور حکومت نے فلسطینی قوم کا ساتھ دیا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کےنامہ نگار نے غزہ کی پٹی میں شہریوں سے قطر کے بارے میں ان کے تاثرات معلوم کیے تو حیران کن حد تک تمام شہریوں کو قطر کا شکرگذار اور اس کا حامی و ہمنوا پایا۔

مختصر لنک:

Copied