جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطین: بلدیاتی انتخابات کی تیاری، ووٹروں کے آن لائن اندراج کی سہولت

فلسطین میں اکتوبر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹر لسٹوں کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ کل ہفتے کے روز سے ووٹروں کے ناموں کے اندراج کے لیے پانچ روزہ مہم شروع کی گئی ہے۔ اس بار ووٹروں کے ناموں کے اندراج اور پہلے سے موجود ووٹروں کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں ووٹروں کی رجسٹریشن کے لیے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ آن لائن رجسٹریشن کے لیے بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ماضی میں تیار کردہ ووٹر لسٹوں کی روشنی میں رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ تمام ووٹروں کا اندراج نئے سرے سے کیا جائے گا۔ ووٹروں کو اپنے سکونتی پتے اور دیگر اہم معلومات کی تصدیق کرانا ہوگی۔ ووٹروں کے اندراج کے لیے پانچ روزہ مہم بدھ 27 جولائی کو ختم ہو گی۔

رجسٹریشن کے عمل کے لیے سنہ 1997ء اور 1998ء تک پیدا ہونے والے شہریوں کو بھی ووٹ دینے کا حق دیا جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ 8 اکتوبر 1998ء تک کی تاریخ پیدائش رکھنے والے فلسطینی شہری  ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے۔

مختصر لنک:

Copied