جمعه 15/نوامبر/2024

عالمی قانون اسرائیلی بھیڑیئے کے پنجوں میں

اسرائیل لاکھوں فلسطینیوں کو طاقت ودہشت گردی کے بل پر اپنی سرزمین سے ہجرت پر مجبور کر کے قائم ہوا۔ اس کے قیام سے پہلے اور اس کے بعد انسانیت کا قتل عام کیا گیا۔ مقبوضہ علاقوں میں مقیم فلسطینیوں کو ستانے کے لئے انہیں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل یو این کی قانونی کمیٹی کا سربراہ بن بیٹھا ہے کس حق اور کس منطق کی بنیاد پر؟ اقوام متحدہ کی سیکڑوں قرار دادوں کو اسرائیل نے دیوار پر پٹخ ڈالا ہے اور جرائم کا سلسلہ رکنے میں نہیں آرہا ہے۔ دس برسوں سے محاصرے کے ذریعے غزہ کے بیس لاکھ فلسطینیوں کو بھوکا مارا جارہا ہے۔ پانچ برسوں کے اندر یکے بعد دیگرے تین جنگیں مسلط، 4500 فلسطینی قتل۔ لقمہ اجل بننے میں 80 فی صد عام شہری تھے۔

مختصر لنک:

Copied