فلسطین میں اسرائیلی ریاستی مظالم کے خلاف یکم اکتوبر 2015ء سے جاری تحریک انتفاضہ القدس کے حوالے سے ہر ماہ ہونے والی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کی جاتی ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’انتفاضہ القدس‘ پر نظر رکھنے کے لیے قائم کردہ ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق جون میں صہیونی فوج پر 28 فدائی حملے کیے گئے۔ اس دوران 10 فلسطینی شہری صہیونی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرگئے۔
رپورٹ کے مطابق جون میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے اسرائیلی فوج پر فائرنگ کے تین واقعے، چاقو سے حملوں کے تین، سنگ باری کے 17 اور بم پھینکنے کے 5 واقعات کا اندراج کیا گیا۔
فلسطینی شہریوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں ایک صہیونی خاتون فوجی اہلکار ہلاک اور کم سے کم 30 صہیونی زخمی ہوگئے۔ جون 2017ء کو ہونے والی فدائی کارروائیوں میں 10 فلسطینی شہید اور 120 زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ جون میں 350 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا، 39 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں دی گئیں۔ اس دوران 1834 یہودیوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔