جمعه 15/نوامبر/2024

القسام کے سرفروشوں کی دلیرانہ کارروائی پر مبنی دستاویزی فلم

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے حال ہی میں ایک دستاویزی فلم جاری کی گئی ہے جس میں سنہ 2014ء کو غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران القسام مجاھدین کی ایک جرات مندانہ کارروائی کا احوال بیان کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق  ’سرخ لکیر‘ [الخط الاحمر] کے عنوان سے جاری کردہ دستاویزی فلم الاقصیٰ ٹی وی چینل پر نشر کی گئی۔

’کھایا ہوا بھوسا‘ کے عنوان سے لڑے گئے سنہ 2014ء کے معرکے کی یاد میں یہ ایک منفرد فلم ہے۔ اس فلم میں القسام مجاھدین کی سمندر کے راستے دشمن تک رسائی اور دشمن کو جانی اور مالی نقصان پہنچانے کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ القسام مجاھدین کی یہ ایک ایسی منفرد کامیاب کارروائی ہے جسے صہیونی ریاست آج بھی خوف کا شکار ہے اور کسی بھی پیش آئند لڑائی میں دشمن کو اس جیسی یا اس سے کہیں زیادہ خطرناک کارروائیوں کا امکان ہے۔

 

مختصر لنک:

Copied