فلسطین میں مقامی سطح پر اگائےجانے والے پھلوں میں چیری مرغوب اور ہر دلعزیز پھل ہے۔ اس کی پسندیدگی اور ہر دلعزیزی کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ اہل فلسطین نے غرب اردن کے شہر جنین میں ’چیری میلہ‘ سجا کر پھل کے رنگوں اور ذائقوں کو اجاگر کرنے کی پہلی اور منفرد کوشش کی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق چیری میلہ اس بات کا غماز کے لیے اہل فلسطینی کو چیری کے ساتھ کس قدر محبت ہے۔ لوگ نہ صرف مقامی سطح پر اسے استعمال کرتے ہیں بلکہ یہ ذریعہ معاش بھی ہے۔
فلسطین کے شمالی شہر جنین میں کفر راعی کے مقام پر 5000 دونم اراضی میں اخروٹ کے درخت لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسی اراضی پر چیری کے 60 ہزار درخت بھی موجود ہیں جن سے سالانہ 800 سے 1200 ٹن سبز اور سرخ چیری حاصل کیے جاتے ہیں۔