غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےعسکری ونگ القسام بریگیڈزنے ایک نئی ویڈیو نشر کی ہے جس میں شہید رہ نماؤں اسماعیل ہنیہ، صالح العاروری اور یحییٰ السنوار کو بریگیڈز کے ملٹری مینوفیکچرنگ یونٹ کےدورے کے دوران تیار کی گئی تھی۔
ویڈیو میں تینوں لیڈروں کو القسام بریگیڈز کے ملٹری مینوفیکچرنگ سائٹس کا معائنہ کرتے اور مینوفیکچرنگ حکام سے ملاقات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مناظر میں مینوفیکچرنگ کے عمل کے مراحل میں سے ایک میں ان کی علامتی شرکت بھی شامل تھی۔
ویڈیو میں یحییٰ السنوار نے زور دیا کہ "غزہ کی پٹی میں ہماری ترجیح آزادی کے منصوبے کو تیار کرنا اور اسے مکمل کرنا ہے”۔
کمانڈر العاروری 2 جنوری 2024ء کو لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں ایک عمارت پراسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہو گئے تھے۔ کمانڈر اسماعیل ہنیہ کو قابض دشمن نے انہیں 31 جولائی 2024ء کو ایرانی دارالحکومت تہران میں بزدلانہ حملے میں شہید کیا تھا۔
کمانڈر السنوار 16 اکتوبر 2024ء کو غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں اسرائیلی فوج کے ساتھ مسلح تصادم کے دوران شہید ہو گئے تھے۔
ویڈیو میں کئی شہیدال قسام کمانڈر بھی دکھائے گئے جبکہ دیگر کےچہروں کو چھپایا گیا ہے۔
یہ ویڈیو القسام بریگیڈز کی جانب سے ایک علامتی پیغام ہے، جس میں اس کے شہید رہ نماؤں کی میراث اور مزاحمت کی عسکری صلاحیتوں کو بڑھانے میں ان کے کردار کو اجاگر کیا گیا ہے، جبکہ مزاحمت کے "آزادی” کے حصول کے منصوبوں کے مطابق کام جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔