پنج شنبه 01/می/2025

یہودی کالونی

اسرائیلی لیبرپارٹی نے وادی اردن میں نئی یہودی کالونی کی مخالفت کر دی

اسرائیل کی لیبر پارٹی کی چیئر پرسن اور ٹرانسپورٹیشن منسٹر میرو مائیکلی نے ہاؤسنگ منسٹر زیف ایلکن کی جانب سے وادی اردن میں نئی بستیاں تعمیر کرنے کے منصوبے کی مخالفت کی ہے۔ اس سے قبل اسرائیل کی میرٹز پارٹی کے ارکان کنیسٹ نے بھی وادی اردن میں یہودی آباد کاری کی مخالفت کی ہے۔

‘الخلیل میں یہودی کالونی تاریخی شہر اور اس کے باشندوں پرحملہ ہے’

فلسطین میں رومن آرتھوڈوکس عیسائی چرچ کے پادری بشپ عطا اللہ حنا نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوی تاریخی شہر الخلیل میں یہودی کالونی قائم کرنے کے اسرائیلی منصوبے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الخلیل میں یہودی کالونی کا قیام شہر اور اس کے فلسطینی باسیوں پر اسرائیل کا نیا حملہ ہے۔

‘بیت آریہ’ یہودی کالونی جو اژدھے کی طرح فلسطینی اراضی نگل رہی ہے!

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت اور وسطی گورنری رام اللہ کے درمیان اسرائیل نے ویسے تو کئی کالونیاں بنا رکھی ہیں مگران میں'بیت آریہ' نامی بستی کسی خوفناک اژدھے کی طرح بیش قیمت فلسطینی اراضی کوغصب کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ بدقسمتی سے فلسطینیوں کی اراضی پرقبضے پرفلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اراضی غصب کرنے پرخاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

وادی اردن میں اجلاس، نئی یہودی کالونی کے قیام پرغور

اسرائیلی اخبارات کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو کی کابینہ کا آج اتوار کے روز وادی اردن میں اجلاس ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں مقبوضہ وادی اردن میں ایک نئی یہودی کالونی کےقیام پر غور کیا جائےگا۔

یہودی کالونی کا آلودہ پانی فلسطینی زرعی اراضی پر چھوڑ دیا گیا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے قریب قائم کی گئی ایک نئی یہودی کالونی ’عمیحائی‘ کے آباد کاروں اور انتظامیہ نے گندا پانی فلسطینی زرعی اراضی پرچھوڑ دیا جس کے نتیجے میں’ترمسعیا‘ قصبے میں وسیع علاقے میں فلسطینی فصلیں زیرآب آ کر تباہ ہو گئیں۔

نئی یہودی کالونی کے قیام کے لیے اسرائیلی فوج کا فلسطینی قصبے پر قبضہ

اسرائیلی فوج نےفلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے شمال مغرب اورمقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں واقع ’الوجہ‘ نامی فلسطینی قصبے کی وسیع وعریض اراضی پر قبضہ کرلیا ہے۔ فلسطینی اراضی پرقبضے کا مقصد ایک نئی یہودی کالونی کا قیام ہے۔

یہودی کالونی کے بدلےفلسطینیوں کے ہزاروں مکانات مسمار کرنے کی دھمکی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قائم اسرائیلی بلدیہ کے چیئرمین نے دھمکی دی ہے کہ اگر غرب اردن کے شہر رام اللہ میں قائم ’’عمونا‘‘ کالونی کو خالی کرایا گیا تو بیت المقدس میں فلسطینیوں کے ہزاروں مکانات مسمار کردیں گے۔

متروکہ فلسطینی اراضی پر یہودی کالونی کا قیام، امریکا کی مخالفت

اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں سنہ 1967ء کی جنگ کے دوران جبراً نکالے گئے فلسطینیوں کی اراضی پر یہودی کالونیوں کے قیام کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ دوسری جانب امریکی حکومت نے فلسطینیوں کی متروکہ اراضی پر یہودی بستیوں کی تعمیر کی سخت مخالفت کی ہے۔

’حریدیم‘ یہودی کالونیوں کی توسیع کا اسرائیلی منصوبہ

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ صہیونی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے، شمالی فلسطین اور جزیرہ نما النقب میں واقع’حریدیم‘ فرقے کے یہودیوں کی کالونیوں کی توسیع کے ایک نئے منصوبے پر غورشروع کیا ہے۔