شنبه 16/نوامبر/2024

یہودی قومیت

‘یہودی قومیت’ کا اسرائیلی قانون عالمی معاہدوں کی توہین ہے: یو این

اقوام متحدہ نے اسرائیلی ریاست کی طرف سے منظور کردہ 'یہودی قومیت' کا قانون منظور کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی معاہدوں کی توہین قرار دیا ہے۔

یہودی قومیت کا اسرائیلی قانون فلسطینی قوم پر نیا حملہ ہے: لبنان

اسرائیلی پارلیمنٹ میں صہیونی ریاست کو یہودیوں کا قومی وطن قرار دینے کے نسل پرستانہ قانون کی منظوری کی شدید الفاظ میں مذمت جاری ہے۔ گذشتہ روز لبنا کی سیاسی قیادت نے بھی متنازع صہیونی نسل پرستانہ قانون کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔

اسرائیل کا نسل پرستانہ ’یہودی قومیت‘ کا قانون کیا ہے؟

اسرائیل وہ بدترین سرطانی ریاست ہے جو 70 سال سے جاری فلسطینیوں کے قتل عام اور لاشوں پر قائم کی گئی۔ اپنے غیرآئینی وجود کی تلاش اور معدوم وجود کو حقیقت میں بدلنے کے لیے صہیونی ریاست نے ہمیشہ نام نہاد قوانین اور نسل پرستانہ دستور سازی کا سہارا لیا۔ اس سلسلے کی تازہ کڑی صہیونی ریاست کا وہ نیا قانون ہے جس میں اسرائیل کو ’یہودی ریاست‘ اور یہودیوں کا قومی ملک قرار دیا گیا ہے۔

’یہودی قومیت‘ کا قانون، اسرائیل نسل پرستی کی راہ پر چل پڑا: اردن

اردن کی حکومت نے اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] میں منظور ہونے والے یہودی قومیت اور یہودی حق خود اردایت سے متعلق متنازع قانون کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی راست متنازع قانون کی مںظوری کے بعد نسل پرستی کی راہ پر چل پڑی ہے۔

یہودی قومیت کا اسرائیلی قانون ناقابل قبول ہے: جامعہ الازھر

مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر نے گذشتہ روز اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] میں منظور ہونے والے یہودی قومیت اور یہودی حق خود اردایت سے متعلق متنازع قانون کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ الازھر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ سے منظور ہونے والا قانون صہیونی ریاست کی نسل پرستانہ پالیسی اور غیریہودیوں کے ساتھ بغض وعناد کا واضح ثبوت ہے۔

نسل پرستانہ قانون کا مقصد فلسطینی قوم کے وجود کو ختم کرنا ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے صہیونی کنیسٹ میں ’یہودی قومیت‘ سے متعلق ایک نئے نسل پرستانہ قانون کی منظوری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسرائیلی کنیسٹ میں ’یہودی قومیت‘ کا نسل پرستانہ قانون منظور

اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] نے ایک نیا نسل پرستانہ قانون منظور کیا ہے جس میں یہودیت کو اسرائیل کا قومی مذہب اور یہودی قومیت کو ریاست کی بنیاد قرار دیا گیا ہے۔