چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی غنڈہ گردی

نابلس میں آباد کاروں نے سڑکیں بلاک کردیں، ربڑ کے ٹائرنذرآتش

کل بُدھ کے روز درجنوں آباد کاروں نے فلسطینیوں کے خلاف مسلسل حملوں کے سلسلے کے ایک حصے کے طور پر نابلس کے جنوب اور مغرب کی سڑکوں کے چوراہوں کو بند کر دیا، اور ربڑ کے ٹائر جلائے۔

اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے حملوں میں متعدد فلسطینی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر ’نابلس‘ میں قابض فوج کے حملوں میں متعدد شہری زخمی ہوئے، جب کہ آباد کاروں نے وہاں زیتون چننے والوں پر حملہ کیا۔ قابض فوج نے قلقیلیہ میں زمینوں کو بلڈوز کیا اور وادی اردن میں متعدد خاندانوں کو بے دخل کردیا۔

مغربی کنارے میں یہودی شرپسندوں کے فلسطینیوں اوران کی املاک پر حملے

کل پیر کے روز قابض فوج اور آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں فلسطینی شہریوں اور ان کی املاک پر حملہ کیا۔

یہودی آباد کاروں کا شمالی وادی اردن میں فلسطینی اراضی پرغاصبانہ قبضہ

کل بدھ کو یہودی آباد کاروں نے شمالی وادی اردن (شمالی مغربی کنارے) میں وادی الفاؤ کے علاقے میں زمینوں کی کھدائی کا عمل شروع کیا جس کا مقصد فلسطینیوں کی قیمتی اراضی پر قبضہ کرنا تھا۔

رام اللہ میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی زخمی،نابلس میں یہودی غنڈہ گردی

کل منگل کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جب اسرائیلی قابض فوج نے اس پر گولی چلا دی۔ جھڑپوں کا سلسلہ البیرہ شہر کے شمالی دروازے پر شروع ہوا۔

یہودی آباد کاروں کا بیت لحم ’فزعہ‘ مہم کے کارکنوں پرحملہ

مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے مشرق میں واقع گاؤں کیسان میں یہودی آباد کاروں کے حملے میں متعدد فلسطینی اور کارکن زخمی ہو گئے۔

غرب اردن اور القدس میں رواں سال کے دوران 15 مساجد پرحملے

فلسطینی وزیر اوقاف اور مذہبی امور حاتم البکری نے کہا ہے کہ اس سال کے آغاز سے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی قابض فوج اور آباد کاروں کی جانب سے 15 مساجد پر حملے کیے جا چکے ہیں۔

یہودی آباد کاروں نے بندوق کی نوک پرفلسطینی اغوا کرلیا

آج بروز ہفتہ ایک انتہا پسند یہودی آباد کار نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم کے جنوب میں الخضر قصبے میں ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لے لیا۔

مشرقی طوباس میں یہودی آباد کاروں کا اکٹھ

قابض صیہونی فوج کی حفاظت میں انتہاپسند آباد کاروں نے سوموار کی شام شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع طوباس کے جنوب مشرق میں واقع گاؤں عاطوف کے قریب جمع کر شور شرابا کیا۔

یہودی آباد کاروں کی النبی صموئیل گاؤں پر دھاوے کی کوشش

مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں واقع گاؤں النبی صموئیل کے رہائشیوں کی طرف سے بھرپور مقابلے کے بعد اسرائیلی فوج کی حفاظت میں گاؤں پر دھاوا بولنے والے آباد کاروں کی سازش ناکام بنا دی گئی۔ اس موقعے پر فلسطینیوں اور یہود آباد کاروں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔