چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی غنڈہ گردی

رواں سال کی پہلی ششماہی میں فلسطینیوں پر صیہونیوں کے 4073 حملے

اسرائیلی قابض افواج اورانتہا پسند یہودی آباد کاروں نے اس سال 2023ء کی پہلی ششماہی میں مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور ان کی املاک کے خلاف 4073 سے زیادہ حملے کیے ہیں۔

یہودی آباد کاروں نے الخلیل میں فلسطینیوں کی فصلوں کو آگ لگا دی

کل جمعہ کو یہودی شرپسندوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا کے گاؤں التوانہ میں زرعی فصلوں کو آگ لگا کر خاکستر کردیا۔

عید کے روز الخلیل اور القدس میں یہودی آبادکاروں کےفلسطینیوں پر حملے

یہودی آبادکاروں نے عیدالاضحیٰ کے پہلے دن کل بدھ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا میں ایک فلسطینی نوجوان کو زدوکوب کیا۔ دوسری طرف انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں شہریوں کو مشتعل کیا۔

یہودی آباد کاروں کی دہشت گردی میں ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی

کل بدھ کو رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے ترمسعیا میں قابض فوج کی حفاظت میں سیکڑوں آباد کاروں کی طرف سے کیے گئے وسیع پیمانے پر دہشت گردانہ حملوں میں ایک شہری شہید اور 12 زخمی ہو گئے۔

نابلس اور جنین میں جھڑپوں کے دوران متعدد فلسطینی زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقوں نابلس اور جنین میں اسرائیلی قابض افواج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران کل اتوار کی شام متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

رام اللہ میں آباد کاروں کے حملے، فلسطینیوں سے جوابی حملوں کی اپیل

بدھ کی شام کو آباد کاروں کے گروپوں نے رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع مغربی گاؤں المزرعہ کے رہائشیوں اور شہریوں پر حملہ کیا۔

نابلس میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کی فصلوں کو آگ لگا دی

کل جمعرات کو شرپسند یہودی آباد کاروں نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب مشرق میں قصبہ قصرہ میں زرعی زمینوں کو آگ لگا دی۔

فلسطین کے چپے چپے کی آزادی تک مسلح جہاد جاری رکھیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے زور دے کر کہا ہے کہ فلسطین میں قابض ریاست کے بڑھتے ہوئے جرائم سے ہمارےعوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے بلکہ فلسطینی قوم میں مزاحمت کی طرف رحجان میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کےحملوں میں متعدد فلسطینی زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہروں نابلس اور جنین میں متعدد مقامات پر فلسطینیوں پرحملے کیے جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

قابض اسرائیلی فوج کا الخلیل میں مسجد پرحملہ

کل بدھ کو اسرائیلی قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے مشرق میں کسارہ کے علاقے میں واقع خالد بن الولید مسجد پر حملہ کر کے اسے نقصان پہنچایا اور اس میں توڑ پھوڑ کی۔