چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی شرپسند

یہودی شرپسندوں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری

یہودی آبادکاروں کی طرف سے مسلمانوں کے مقدس مذہبی مقام قبلہ اول پر دھاووں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ کل جمعرات کو دن بھر یہودیوں کا مسجد اقصیٰ میں مذہبی رسومات کی ادائی کے لیے آنا جانا لگا رہا۔ یہودی شرپسندوں کو اسرائیلی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

’یہودی شرپسندوں کے دھاوے قبلہ اول کو تقسیم کرنے کی مذموم سازش‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے رکن اور جماعت کے ترجمان عزت الرشق نے یہودی آباد کاروں کے روز مرہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ پر دھاووں کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہودی اشرار کی طرف سے قبلہ اول پر یلغار مقدس مقام کو زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنے کی ایک بھونڈی سازش ہے۔

عبادت کی آڑ میں 114یہودی شرپسندوں کی قبلہ اول کی بے حرمتی

اسرائیل کے یہودی شرپسندوں نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کے تاریخی مذہبی مقام مسجد الاقصیٰ میں داخل ہو کر نہ صرف اس کی بے حرمتی کی بلکہ رقص اور موسیقی کی محفل کے اشتعال انگیز انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ کل بدھ کو کم سے کم 114 یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی۔

یہودی شرپسند نے ضعیف العمر فلسطینی کو موٹرسائیکل تلے کچل ڈالا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں دوما کے مقام بدھ کو ایک یہودی شرپسند نے ایک ضعیف العمر فلسطینی شہری کو موٹرسائیکل تلے کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں معمر فلسطینی کی موت واقع ہو گئی۔

’جولائی میں 1059 یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا‘

مسجد اقصیٰ کے خلاف جاری صہیونی سازشوں پر نظر رکھنے والے ادارے’کیوپریس‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2016ء کے دوران 874 یہودی آباد کاروں سمیت مجموعی طور پر 1059 صہیونیوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

یہودی شرپسندوں کی قبلہ اول میں رقص سرود کی محافل کا انعقاد

اسرائیل کے یہودی شرپسندوں نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کے تاریخی مذہبی مقام مسجد الاقصیٰ میں داخل ہو کر نہ صرف اس کی بے حرمتی کی بلکہ رقص اور موسیقی کی محفل بھی منعقد کر ڈالیں۔ دوسری جانب فلسطینی شہریوں نے یہودی شرپسندوں کی اس اشتعال انگیز حرکت پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

یہودی شرپسندوں نے فلسطینیوں کی 100 دونم اراضی تباہ کر ڈالی

یہودی شرپسندوں نے ایک تازہ واردات میں مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال میں المغیر قصبے میں فلسطینی شہریوں کے 100 دونم رقبے پر پھیلی فصلیں اور باغات نذرآتش کر ڈالے جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے۔