چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی شرپسندوں کا تشدد

یہودی شرپسندوں کے حملوں میں چار فلسطینی زخمی، زیتون کا باغ برباد کردیا

کل ہفتے کے روز آباد کاروں اور اسرائیلی قابض فوج کے فلسطینی شہریوں پر حملے کے نتیجے میں 4 شہری زخمی ہوئے اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا، جب کہ سلفیت کے مغرب میں واقع قصبے کفر الدیک میں آباد کاروں نے زیتون کے 258 پودے اکھاڑ پھینکے۔

مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے بڑے پیمانے پر حملے

کل جمعہ کو یہودی آباد کاروں کے ریوڑ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں فلسطینی شہریوں کی املاک پر حملے کیے جبکہ انہوں نے سڑکوں اور شہروں کے داخلی راستے بند کر دیے۔

مارچ میں مغربی کنارے میں اسرائیل کی 437 خلاف ورزیاں

اسرائیلی قابض فوج اور یہودی آباد کاروں نے مارچ کے مہینے کے دوران مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اپنے حملے جاری رکھے۔ مارچ میں یہودی شرپسندوں اورقابض فوج کےفلسطینیوں کی جان ومال پر ہونے والے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

یہودی آباد کاروں کا اسکولوں پرحملہ، گاڑیوں کے ٹائروں پنکچر کردیے

کل بدھ کو درجنوں یہودی آباد کاروں نے نابلس کے شمال مغرب میں برقہ گاؤں میں دو اسکولوں اور گھروں پر حملہ کیا اور دیگر نے الخلیل کے مشرق میں متعدد گاڑیوں کے ٹائروں کو نقصان پہنچایا۔

یہودی آباد کاروں نے مغربی کنارے میں 6 عارضی کیمپ لگ دیے

یہودی آباد کاروں کی "نحلاہ" نامی آبادکاری کی تحریک نے بدھ کی شام دعویٰ کیا کہ حالیہ دنوں میں ہزاروں آباد کاروں نے اس کی دعوت پر مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کی زمینوں پر 6 عارضی کالونیاں اور کیمپ قائم کیے ہیں۔

زیتون کا پھل توڑتے فلسطینی کسانوں پر یہودی شرپسندوں کا تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی شرپسندوں کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر پرتشدد حملے جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں براخا یہودی کالونی کے قریب فلسطینی کسانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہودی اشرار نے فلسطینیوں پر حملہ اس وقت کیا جب فلسطینی اپنے کھیتوں میں زیتون کے پھل توڑ رہے تھے۔