چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی شرپسندوں کا تشدد

مغربی کنارے کی صورتحال تشویشناک،یو این کا فوری اقدامات کی پر زور

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے جمعے کے روز کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کی صورت حال "تشویش ناک" ہے اور اس کے لیے "فوری کارروائی" کی ضرورت ہے، جب کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد کی روک تھام پر زور دیا گیا ہے۔

مغربی کنارے اور القدس میں قابض فوج اور آباد کاروں کے حملے

اتوار کی شام اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کی متعدد سڑکیں بند کر دیں۔ نام نہاد "یوم کپور" کے آغاز کے بہانے شہر میں فلسطینیوں کو گھروں سے نکلنے سے روک دیا گیا جب کہ یہودی آباد کاروں کو کھلی چھوٹ دی گئی تھی۔ یہود شرپسندوں کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر حملے بھی بھی کیے گئے۔

اسرائیلی حکام آباد کاروں کے خلاف کارروائی کریں: یورپی یونین

بدھ کی شام یورپی یونین نے اسرائیلی قابض حکام سے شدت پسند آباد کاروں کے خلاف کارروائی کرنے، غیر قانونی بستیوں کو ختم کرنے اور مقبوضہ فلسطینی آبادی کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رام اللہ میں فلسطینیوں کی سنگ باری سے 4 آباد کار زخمی

وسطی مغربی کنارے میں رام اللہ کے شمال میں واقع گاؤں مخماس کے قریب کل منگل کی صبح، آباد کاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کے نتیجے میں 4 اسرائیلی آباد کار زخمی ہوگئے۔

مغربی کنارے میں حملے،الخلیل میں آباد کاروں کا ایک اشتعال انگیز مارچ

مقبوضہ مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں کل پیر کے روز بھی اسرائیلی قابض فوج اور آباد کاروں کے حملے جاری رہے، اس دوران الخلیل میں مسلح آباد کاروں کا ایک اشتعال انگیز مارچ کیا۔

آباد کاروں کا رام اللہ میں واقع راس التین کمیونٹی اسکول پر دھاوا

کل اتوار کے روز یہودی آباد کاروں نے رام اللہ کے مشرق میں واقع "راس التین" اسکول پر دھاوا بول دیا، جسے اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے مسمار کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ آباد کاروں نے اسکول کے دروازے اور کھڑکیاں توڑ ڈالیں۔

یہودی شرپسند نے4 سالہ فلسطینی بچےکو گاڑی تلے روند ڈالا

اتوار کی شام غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم کے مشرق میں واقع کیسان گاؤں میں ایک یہودی آباد کار اپنی گاڑی تلے چار سالہ فلسطینی بچے کو روند کر فرار ہو گیا۔

فلسطین میں مساجد اورقرآن کی بے حرمتی اسرائیل کی مذہبی جنگ ہے:حزب اللہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ " یہودی آباد کار گروہوں کی طرف سےفلسطین میں مساجد کی بے حرمتی اور قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے مذموم افعال قابل مذمت، ناقابل معافی اور خطرناک ہیں۔ اس طرح کے واقعات تمام مذہبی، انسانی اور اخلاقی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔"

احتجاجی مظاہروں پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں درجنوں فلسطینی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کےخلاف کل جمعہ کے روز نکالے گئے احتجاجی مظاہروں کے اسرائیلی فوج کے حملوں میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں کی املاک پرحملے

منگل کی شام کو آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے الگ الگ حصوں میں شہریوں اور ان کی املاک کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے اور انتقامی کارروائیاں کیں۔