جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی تہوار

یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑمیں مقبوضہ بیت المقدس کو سیل کردیا گیا

قابض اسرائیلی فوج اور پولیس نے یہودیوں کے نام نہاد مذہبی تہوار’یوم کپور‘ کے موقعے پر مقبوضہ بیت المقدس میں کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیے ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض فوج کی بھاری نفری بیت المقدس میں تعینات کی گئی ہے جبکہ قابض فوج نے شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سیمنٹ کے بھاری بلاک اور آہنی رکاوٹوں سے بند کردیے ہیں۔

حماس کا "حنوکا” تہوار پرالقدس میں یہودی غنڈہ گردی روکنے کا مطالبہ

مقبوضہ بیت المقدس میں حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے فلسطینی عوام سے اتوار کی صبح سے القدس میں نفیر عام کی اپیل کی ہے۔ تاکہ القدس اور مسجد اقصیٰ پر قابض دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے نام نہاد "روشنیوں کے تہوار" (حنوکا) میں یہودیوں کی شرکت اور اس موقعے پر ان کی غنڈہ گردی کو روکا جا سکے۔ خیال رہے کہ یہودیوں کا یہ مذہبی تہوار آٹھ دن تک جاری رہتا ہے۔

‘یوم کپور’ کے موقع پر القدس میں یہودی رسومات کی ادائیگی

گذشتہ روز مقبوضہ بیت میں یہودی آباد کاروں ‌کی بڑی تعداد نے 'یوم کپور' نامی مذہبی تہوار کے حوالے سے تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

یہودیوں کا مذہبی تہوار، غزہ اور غرب اردن سیل کر دیے گئے!

یہودیوں کے مذہبی تہوار ’یوم کپور‘ کی آڑ میں اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کی سرحد سیل کرتے ہوئے شہروں میں فوج کی نفری بڑھا دی ہے۔

یہودیوں کے مذہبی تہوار پر فلسطینی علاقوں میں کرفیو لگا دیا گیا

یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں صہیونی ریاست نے فلسطینی شہروں میں کرفیو لگانے کے بعد فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔

یہودی تہوار کا چوتھا روز، 312 یہودی قبلہ اول میں داخل

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔ اسرائیل میں منائے جانےوالے مذہبی تہوار’عیدالعرش‘ کے چوتھے روز آج بدھ کو312 یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں غرب اردن اسرائیلی فوج کے حوالے

یہودیوں کے مذہبی تہوار "عید الفصح" کی سات روزہ تقریبات کی آڑ میں فلسطین کے تمام شہروں میں اسرائیلی فوج کی غیرمعمولی نفری تعینات کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام شہروں کو اگلے 48 گھنٹوں کے لیے اسرائیلی فوج کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

یہودی مذہبی تہوار کی آڑ میں بیت المقدس اسرائیلی چھاؤنی میں تبدیل

آج جمعہ کے روز سے شروع ہونے والے یہودیوں کے ایک مذہبی تہوار’’عید الفصح‘‘ کے موقع پر پورے فلسطین بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس میں امن وامان کی آڑ میں فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جس کے باعث پورا شہر فوجی چھاؤنی کا منظر پیش کررہا ہے۔

فلسطینی بچے کا قاتل اسرائیلی فوجی عید کی چھٹیوں پر رہا

فلسطینی بچے کو بے گناہ گولیاں مار کر شہید کرنے میں ملوث دہشت گرد اسرائیلی فوجی کو یہودیوں کے مذہبی تہوار’عید الفصح‘ کے لیے جیل سے رہا کردیا ہے۔