
ٹرمپ کی جیت کا تحفہ:القدس میں ہزاروں گھر تعمیر کرنے کا اسرائیلی منصوبہ
اتوار-13-نومبر-2016
اسرائیلی حکومت نےفلسطین کے تاریخی شہر مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کا ایک غیرمعمولی اور غیر مسبوق منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کو بسانے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔ القدس میں متنازع تعمیرات کا مجوزہ منصوبہ امریکا میں صدارتی انتخابات میں صہیونیت نواز ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پرصہیونیوں کے لیے’تحفہ‘ قرار دیا جا رہا ہے۔