
یہودی شرپسندوں کا قبلہ اول پر دھاوا، مسجد اقصیٰ کا محافظ گرفتار
جمعہ-18-نومبر-2022
گذشتہ روزدرجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔ دوسری طرف قابض اسرائیلی پولیس نے قبلہ اول کے ایک محافظ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔