چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی توسیع پسندی

قابض اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے میں 137 دونم اراضی پر قبضے کا نوٹس

رام اللہ – مرکز اطلاعات فلسطین قابض اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے اور بیت المقدس کے متعدد فلسطینی علاقوں سے تقریباً 137 دونم اراضی پر قبضے کے نوٹس بھیجے ہیں۔ نوٹسز میں البیرہ شہر، سلواد، عین یبرود، بیت عین، برقہ، رام اللہ ، البیرہ گورنری کے مشرقی علاقے اور القدس کے شمال مشرق میں واقع […]

حماس کی اسرائیلی حکومت کی جانب سےالقدس میں نئے آبادکاری منصوبے کی منظوری کی شدید مذمت

غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے قابض اسرائیلی حکومت کی طرف سے تزویراتی سڑکیں ہموار کرنے کے لیے آبادکاری کےایک نئے اسرائیلی منصوبے کی منظوری کی شدید مذمت کی ہے۔ اس نام نہاد منصوبے کا مقصد یہودی بستیوں کے درمیان تعلق کو مضبوط کرنا اور مقبوضہ بیت المقدس میں معالیہ ادومیم بستی […]

یہودی بلوائیوں کا فلسطینی سکول پر حملہ، بچوں پر تشدد، الخلیل میں غنڈہ گردی

الخلیل ۔ مرکزاطلاعات فلسطین غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے علاقے مسافر یطا میں فلسطینیوں کے خلاف یہودی آباد کاروں کے حملوں میں اضافہ جاری ہے۔ ہفتے کو الخلیل میں یہودی آباد کاروں کی ٹولیوں نے قابض فوج کی فول پروف سکیورٹی میں فلسطینی شہریوں کی املاک پر حملے کیے۔ اسرائیلی فوجیوں کے مسافر […]

سال 2025 کے آغاز سے مغربی کنارے میں منظور شدہ سیٹلمنٹ یونٹس کی تعداد 10,000 سے تجاوز کر گئی

مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکزاطلاعا ت فلسطین مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاری کے تعمیراتی منصوبوں میں گذشتہ تین ماہ کے دوران اضافہ ہوا ہے، جو کہ 2024 میں قابض حکام کی طرف سے منظور شدہ تعداد سے زیادہ ہے جو کہ 11,315 سیٹلمنٹ یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔ اسرائیلی اینٹی سیٹلمنٹ آرگنائزیشن پیس ناؤ کے […]

آبادکاری کی توسیع پر سموٹرچ کے بیانات حقائق کو زمینی طور پر مسلط کرنے کی ایک مایوس کن کوشش ہے:حماس

مرکز اطلاعات فلسطین اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے انتہاپسند دہشت گرد بیزلیل سموٹریچ کے نسل پرستانہ بیانات کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع اور تعلقات پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بیانات حقائق کو زمینی حقائق کو مسلط کرنے اور ہماری فلسطینی سرزمین پر […]

ایڈورائم 280 یہودی آؤٹ پوسٹس میں سے ایک، جو مغربی کنارے کے مکمل الحاق تک پھیلائی جائے گی

الخلیل ۔ مرکز اطلاعات فلسطین اسرائیل کے قابض حکام نے ایڈورائم نامی آؤٹ پوسٹس کے سٹیٹس کو تبدیل کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ یہ آؤٹپوسٹس الخلیل کے جنوب میں دراء کی ذمین پر قائم کی گئی تھی۔ اس کا قیام 4 سال پہلے ماہ جولائی میں عمل میں لایا گیا تھا۔ جس میں اب کافی […]

قابض اسرائیل کا جنین میں فلسطینی اراضی پرغاصبانہ قبضے کا اعلان، مالکان کو علاقہ خالی کرنے کا حکم

جنین – مرکزاطلاعات فلسطین قابض اسرائیلی فوج نے 52 دنوں تک جنین شہر، اس کے کیمپ اور اس کے دیہی علاقوں کے خلاف اپنی فوجی مہم جاری رکھی ہے۔ان کی فوجی کارروائیاں صرف بنیادی ڈھانچے کی تباہی، انہدام، قتل اور ہمارے فلسطینی کے خلاف جاری جرائم تک ہی محدود نہیں رہی ہیں بلکہ قابض فوج […]

بیت لحم میں ایک نئی یہودی بستی کی تعمیر شروع کی ، 16 ہزار دونم فلسطینی اراضی غصب

غرب اردن میں ایک نئی یہودی بستی کے لیے ہزاروں دونم فلسطینی اراضی پر غاصبانہ قبضہ

قابض اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کی ‘ بک شاپس ‘ پر دھاوا، کتب پر قبضہ ، دکاندار گرفتار

بیت المقدس میں کتابوں کی دکانوں پر صہیونی فوج کے چھاپے

غاصب صیہونی آباد کاروں نے اریحا میں یہودی بستی میں توسیع شروع کردی

اریحا . مرکزاطلاعاعت فلسطین یہودی آباد کاروں نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں شمالی شہر اریحا کے شمال میں واقع گاؤں الجفتلک کے قریب ایک یہودی بستی کو توسیع دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ایک مقامی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ آباد کاروں نے الجفتلک میں چار ماہ قبل قائم […]