جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی بستیاں

فلسطینی ڈرون سے اسرائیلی غیرقانونی بستیوں کی توثیق

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی یونین کے تعاون سے کام کرنے والی بعض فلسطینی این جی اوز نے فلسطینی شہروں میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کو مشتہر کرنے کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنا شروع کی ہے۔ حال ہی میں ایک تنظیم نے یہودی آباد کاری کے اسرائیلی منصوبوں کا فضائی جائزہ لینے کے لیے چار انجنوں والے عمودی شکل میں اترنے والے بغیر پائلٹ ڈرون طیارے کا استعمال کیا۔

’ یہودی کالونیوں کے خلاف قرارداد، صہیونی بنک بھی زد میں آئیں گے‘

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں عالمی سلامتی کونسل میں فلسطین میں غیرقانونی یہودی کالونیوں کے خلاف منظور کی گئی قرارداد کےبعد اس کے نتیجے میں یہودی کالونیوں میں قائم اسرائیلی بنک اور ان کی ذیلی شاخیں بھی زد میں آئیں گی اور کسی بھی وقت ان کا عالمی سطح پر بائیکاٹ کیا جاسکتا ہے۔

یہودیوں بستیوں کے قیام پر پابندی، عالمی قرارداد عمل درآمد کرایا جائے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے سلامتی کونسل کی جانب سے فلسطین میں یہودی بستیوں کے قیام کے خلاف منظور کی گئی قرارداد پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ جب تک عملی اقدامات نہیں کیے جاتے اس وقت تک محض قراردادوں سے مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔

یہودی کالونیوں کو قانونی حیثیت، ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے تک معاملہ موخر

اسرائیلی حکومت اور اپوزیشن نے فلسطین میں غیرقانونی طور پر بنائی گئی یہودی کالونیوں کو قانونی حیثیت دینے کا معاملہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنھبالنے اور بارک اوباما کی حکومت کے خاتمے تک موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سنہ 2016ء کی ششماہی رپورٹ، فلسطین میں یہودی آباد کاری میں 40% اضافہ

اسرائیل کے مرکزی ادارہ شماریات کی طرف سے فلسطین کے علاقوں میں یہودی توسیع پسندی اور آباد کاری کی اسکیموں کی ششماہی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2016ء کے پہلے چھ ماہ میں یہودی آباد کاری میں 40 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

’سیکیورٹی خطرات میں گھری یہودی کالونیاں ٹیکسوں سے مستنثنیٰ‘

اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک نئے مسودہ قانون کی ابتدائی مرحلے کی منظوری دی ہے جس میں قرار دیا گیا ہے کہ سیکیورٹی مسائل اور فلسطینیوں کی جانب سے پرتشدد حملوں کے خطرات کا سامنا کرنے والی یہودی کالونیوں میں آباد یہودی آباد کاروں کو ٹیکسوں کی ادائی میں چھوٹ دی جائے گی۔

اسرائیل توسیع پسندانہ عزائم کو فوری منسوخ کرے: مصر

مصری وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی آبادکاری کے نئے منصوبوں کو فوری طور پر منسوخ کردیں۔

یہودی کالونیوں کو بوگس کھاتوں سے خطیر رقوم کی منتقلی کا انکشاف

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں قائم یہودی کالونیوں کو بوگس ذرائع سے کروڑوں شیکل کی رقوم کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔

القدس میں 15 ہزار مکانات پر مشتمل نئی یہودی کالونی کا منصوبہ

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم اسرائیلی بلدیہ نے شہر میں ’’قلندیہ ہوائی اڈے‘‘ کے علاقے میں ایک نئی یہودی کالونی کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔’’عطروت‘‘ نامی اس نئی یہودی کالونی میں کم سے کم 15 ہزار نئے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

یہودی توسیع پسندی کی گولڈن جوبلی، القدس کو یہودیانے کی سازشوں میں تیزی

مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس پراسرائیلی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے 49 سال پورے ہونے پر صہیونی ریاست اس ناجائز قبضے کی 50 ویں سالگریعنی گولڈن جوبلی منانے کی تیاریاں ایک ایسے وقت میں کر رہی ہے جب بیت المقدس میں یہودی آباد کاری پہلے ہی اپنے عروج پر ہے۔