چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی بستیاں

یہودی کالونیاں فلسطین میں کرونا وباء پھیلانے کا اہم سبب!

ارض فلسطین پرنام نہاد صہیونی ریاست کے قیام اور ناجائز تسلط کے بعد فلسطین میں یہودی کالونیوں کےقیام سے فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ صہیونی ریاست بلا روک ٹوک سنہ1967ء کی جنگ کے بعد فلسطین میں یہودی کالونیاں بناتی اور فلسطینیوں کو ان کے حقوق سےمحروم کررہی ہے۔

‘غرب اردن میں اسرائیل کی 150 کالونیوں میں۴۶۳۰۰۰ یہودی آباد ہیں’

اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں 2012ء کے بعد 2019ء کے آخر تک یہودی آباد کاروں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

اسرائیل فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر بند کرے:یورپی یونین

یورپی یونین نے فلسطین میں اسرائیل کی یہودی آباد کاری کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین میں یہودی بستیوں کے خلاف امریکی شہر شیکاگو میں مظاہرہ

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیوکے فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف جاری ایک متنازع بیان پر خودامریکا میں بھی احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ گذشتہ روز امریکی شہر شیکاگومیں یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نےہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مائیک پومپیو کے فلسطین میں یہودی بستیوں کو جواز فراہم کرنے کےبیان کی شدید مذمت کی گئی تھی۔

یہودی بستیاں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لئے خطرہ ہیں: یورپی یونین

یورپی یونین وزارت خارجہ کی ترجمان فیڈریکا موگرینی نے اسرائیل کی طرف سے یہودی آبادکاروں کے لئے 800 رہائشی یونٹس کی تعمیر کے لئے ٹینڈر طلبی کی اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی القدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لئے خطرہ ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین سختی سے اسرائیل میں یہودی آبادکاری کی پالیسیوں پر اعتراض کرتی ہے۔

فلسطین میں مساجد اور نمازیوں پر صہیونی قدغنیں!

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے قائم کردہ کالونیاں جہاں‌ فلسطینیوں کی عمومی زندگی کے لیے ایک عذاب ہیں تو وہیں دوسری جانب یہ کالونیاں فلسطینیوں کی عبادت کی راہ میں بھی ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔

یہودی کالونیوں میں زراعت کے فروغ کا نیا اسرائیلی منصوبہ

اسرائیلی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم غیرقانونی زرعی فارموں کو مستحکم کرنے کے لیے ان کے مالکان کو لاکھوں شیکل کی امداد مہیا کر رہی ہے۔

یہودی کالونی جس نے رام اللہ میں زرعی معیشت تباہ کر دی!

فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں یہودی کالونیوں کی مسلسل توسیع نہ صرف فلسطینی عوام پر عرصہ حیات تنگ کرنے کی کوشش ہے بلکہ ان یہودی کالونیوں کی آڑ میں فلسطینی زراعت، معیشت اور صنعت کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے۔

اندرون فلسطین کی یہودی کالونیوں کو ریلوے لائن سے ملانے کا منصوبہ

اسرائیلی حکومت نے سنہ 1948ء اور مقبوضہ مغربی کنارے کی یہودی کالونیوں کو ریلوے لائن کے ذریعے باہم مربوط کرنے کے ایک منصوبے کی منظوری دی ہے۔

غرب اردن میں نئی یہودی بستی کی جلد منظوری دی جائے گی: نیتن یاھو

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھونے کہا ہے کہ وہ جلد ہی غرب اردن میں ایک نئی یہودی بستی کے قیام کی منظوری دیں گے۔