چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی انتہا پسند

مغرب یہودی اورمسیحی انتہا پسندی دانستہ نظرانداز کررہا ہے: الازھر

مصرکی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر نے انتہا پسندی کے حوالے سے دنیا بھر میں پائے جانے والے رحجانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب دہشت گردی اور انتہا پسندی کے معاملے میں دہرے معیار کا شکار ہے۔ مغرب اسلام کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے جوڑ رہا ہے مگر دوسری طرف یہودی اور مسیحی انتہا پسندی سے دانستہ طور پر پہلو تہی برتی جا رہی ہے۔

قبلہ اول کی جگہ ہیکل سلیمانی کا مطالبہ، انتہاپسند، سیکولر یہودی سب ایک

اب تک اسرائیل کے انتہا پسند یہودی مسجد اقصیٰ کو شہید کر کے اس کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی تعمیر کرنے کا مطالبہ کرتے آ رہے تھے اور سیکولر یہودی اس میں پیش پیش نہیں تھے مگر انتہا پسندوں کو سیکولریہودی عناصر کی حمایت بھی مل گئی ہے اور وہ بھی مسلمانوں کے قبلہ اول کے سازشوں میں شامل ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی اخبارات کے مطابق سیکولر یہودیوں نے بھی مسجد اقصیٰ کی جگہ پر یہودیوں کے مزعومہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر وحشیانہ تشدد، 15 نمازی زخمی

اسرائیلی فوج نے گذشتہ شام مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دفاع میں نہتے فلسطینی نمازیوں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں کم سے کم 15 نمازی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کو براہ راست گولیاں لگی ہیں۔ جس کے نتیجے میں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

یہودی انتہا پسندوں کی فلسطینی لڑکی کو زندہ جلانے کی کوشش

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں انتہا پسند یہودیوں نے ایک فلسطینی لڑکی کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ اسے زندہ جلانے کی کوشش کی ہے۔ تاہم فلسطینیوں کے موقع پر پہنچ جانے کے نتیجے میں لڑکی کو بچا لیا گیا۔