جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی آبادکار

فلسطین میں یہودی آباد کاری کا جرم، عالمی برداری برابر کی قصوروار

فلسطین کی قومی پروگریسیو پارٹی کے سربراہ اور سرکردہ سیاست دان مصطفیٰ البرغوثی نے کہا ہے کہ ارض فلسطین میں یہودی توسیع پسندی کے جرم میں عالمی برادری بھی برابر کی قصور وار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری کی مجرمانہ خاموشی نے فلسطین میں یہودی توسیع پسندی کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے لیے جتنی سرگرمیاں جاری ہیں اس میں عالمی برادری برابر کی قصور وار ہے۔

بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے 82 نئے گھرں کی تعمیرکی منظوری

اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کو بسانے کے لیے 82 نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ یہ مکانات شمالی بیت المقدس میں قائم ’’رمات شلومو‘‘ نامی یہودی کالونی میں تعمیر کیے جائیں گے۔

فلسطینی خاندان کو زندہ جلانےمیں ملوث یہودی دہشت گرد جیل سے رہا

اسرائیلی حکام نے مئی 2015ء کو فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں دوما کے مقام پر ایک فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے میں ملوث یہودی دہشت گرد کو رہا کر دیا ہے۔

یہودی آباد کار :واپس اپنے آبائی ممالک میں جانے کے رجحان میں اضافہ

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ادارے’شاباک‘ کے سابق چیف یووال ڈیسکن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہودی آباد کار موجودہ حالات میں خود کو اسرائیل میں غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دوسرے ملکوں سے لائے گئے یہودیوں کی بڑی تعداد واپس انہیں ممالک میں جانے کے لیے ویزے حاصل کر رہی ہے۔