چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی آبادکاری

معالیہ ادومیم کی اسرائیل میں شمولیت کیلیے قانون سازی کی سازش کا انکشاف

اسرائیلی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے حکمراں اتحاد نے مقبوضہ بیت المقدس کے وسیع وعریض رقبے پر بنائی گئی’’معالیہ ادومیم‘‘ نامی ایک بڑی یہودی کالونی کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔

القدس: یہودی آباد کاروں کے لیے 169 نئے مکانوں کی تعمیر کا منصوبہ

فلسطین میں غیرقانونی یہودی آباد کاری پر نظر رکھنے والی اسرائیلی انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 169 مکانات کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا ہے جس کی جلد ہی منظوری دی جائے گی۔

سال 2016کے پہلے خون آشام چھ ماہ میں 78 فلسطینی شہید، 3200 گرفتار

حسب سابق رواں سال بھی میں بھی مظلوم فلسطینی قوم کے کشت وخون کا سلسلہ بند نہ ہو سکا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کی جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے چھ ماہ کے دوران اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران 78 فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا۔

الخلیل میں یہودی آباد کاروں کے لیے 42 گھر بنانےکی منظوری

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے خلاف انتقامی پالیسی کے تحت یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 42 مکان تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔

بارہ سال میں 8 ہزار سے زاید صہیونی اسرائیلی شہریت چھوڑ گئے

اسرائیل میں سرکاری سطح پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے بارہ سال کے دوران 8 ہزار 308صہیونیوں نے اسرائیلی شہریت ترک کرتے ہوئے دوسرے ملکوں کی شہریت اختیار کی ہے۔

یہودی کالونیوں کو بوگس کھاتوں سے خطیر رقوم کی منتقلی کا انکشاف

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں قائم یہودی کالونیوں کو بوگس ذرائع سے کروڑوں شیکل کی رقوم کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔

بیت المقدس: یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 258 گھروں کا صہیونی منصوبہ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ یہودی توسیع پسندی میں سرگرم متعدد تنظیموں نے خفیہ طورپر مقبوضہ بیت المقدس میں نئی تعمیرات کی منظوری حاصل کی ہے۔ یہودی تنظیموں کی جانب سے بیت المقدس کے علاقوں العیسویہ، الطور اور لفتا کے مقامات پر یہودی آباد کاروں کے لیے 258 گھر، ایک اسکول، ایک معبد اور پارک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسرائیل: القدس میں یہودی آبادکاروں کے مکانوں کی تعمیر کی منظوری

اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں روکے گئے تعمیراتی منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے شہر میں دو الگ الگ مقامات پر اڑھائی سوسے زاید گھروں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

فلسطین میں یہودی آباد کاری ہمارا حق ہے اور یہ جاری رہے گی

اسرائیلی کابینہ میں شامل خاتون وزیر برائے قانون و انصاف ایلیت چیکید نے ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی شہروں میں یہودی آباد کاروں کی غیرقانونی آبادی کاری کا ظالمانہ سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

یہودیوں کا لائبرمین سے یہودی آباد کاری میں توسیع کا مطالبہ

اسرائیل میں ’’اسرائیل بیتنا‘‘ نامی شدت پسند مذہبی جماعت کے کابینہ میں شامل ہوتے ہی انتہا پسند حرکت میں آ گئے ہیں اور انہوں نے وزیراعظم ب بنجمن نیتن یاھو اور نو منتخب وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی شہروں یہودی آباد کاری میں تیزی لائیں اور ساتھ ہی ساتھ فلسطینیوں کو گھر بنانے سے سختی سے روک دیں۔