چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی آبادکاری

فلسطین میں یہودی آباد کاری کا ‘فیس بک‘ کا مطالبہ مسترد

فلسطینی وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ کی جانب سے فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر غیرقانونی اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔

صہیونی حکومت نے بیت المقدس میں 390 مکانات کی تعمیر کی تیاری شروع کر دی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قائم اسرائیل کی نام نہاد بلدیہ کے زیراہتمام پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے شمال مشرقی بیت المقدس میں گرین لائن سے باہر شعفاط کے مقام پر 390 مکانات کی تعمیر کی منظوری دینے پر غور کیا ہے۔

یہودی آبادکاری مخالف برطانوی وزیر کو ہرانے کی اسرائیلی سازش کا انکشاف

اسرائیل کی خفیہ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل لندن میں قائم اسرائیلی سفارت خانے نے فلسطین میں یہودی آباد کاری کی مخالفت کرنے والے ایک سیاسی رہ نما کو الیکشن میں ہرانے سازش تیار کی تھی مگر صہیونی ایجنٹ اپنی اس سازش میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

اسرائیلی حکمراں اتحاد میں پھوٹ نوشتہ دیوار!

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست کے حکمراں اتحاد میں یہودی آباد کاری کے معاملے پر شدید اختلافات سامنے آئے ہیں جس کے بعد حکمران اتحاد میں پھوٹ پڑے کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں ۔

نیتن یاھو پردباؤ، بیت المقدس میں 400 مکانات کی تعمیر منسوخ

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم اسرائیلی بلدیہ نے یہودی آباد کاری کے حوالے سے عالمی برادری کے دباؤ کے بعد القدس شہر میں 390 مکانات کی تعمیر کے ایک منصوبے پر کام روک دیا ہے۔

نجی فلسطینی اراضی پر تعمیر 4000 مکانات کو قانونی شکل دینے کے لیے کوشاں

اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور اپوزیشن نے فلسطینیوں کی نجی اراضی پر تعمیر کی گئی کالونیوں اور مکانات پر پیدا ہونے والے تنازع کو بات چیت اور مفاہمت کے ذریعے حل کرنے پر متفق ہو گئی ہے۔ اخباری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی نجی اراضی پرتعمیر کیے گئے چار ہزار سے زاید مکانات کوقانونی شکل دینے کے لیے کوشاں ہے۔

امریکا:انتقال اقتدارکا عبوری مرحلہ فلسطین میں یہودی آبادکاری کا طوفان

امریکا میں صدارتی انتخابات اوران کے نتیجے میں ری پبلیکن پارٹی کے اسرائیل نواز ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی نے صہیونی ریاست کی رگوں میں ایک نیا خون دوڑا دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی نے فلسطین میں یہودی آباد کاری کی نئی راہ ہموار کی ہے جس نے فلسطینی قوم کو ایک نئی پریشانی میں ڈال دیا ہے۔

بیت المقدس میں سیکڑوں مکانات تعمیر کرنے کا نیا صہیونی منصوبہ

اسرائیل کے عبرانی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ’گیلو‘یہودی کالونی میں مزید سیکڑوں مکانات کی تعمیر کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

یورپی یونین کی فلسطین میں 500 نئے گھربنانے کے اسرائیلی اعلان کی مذمت

یورپی یونین نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے مشرقی بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے لیے مزید 500 نئے مکانات تعمیر کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔

فلسطین میں یہودی آباد کاری کے لیے’قبرصی ماڈل‘ کا نیا صہیونی حربہ

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں فلسطینیوں کی نجی اراضی پر قائم کردہ یہودی کالونیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ’قبرصی ماڈ‘ کو اپنانے کی ایک نئی تجویز پر غور کررہے ہیں۔ اس تجویز کے تحت متاثرہ فلسطینیوں کو اراضی واپس کرنے کے بجائے اس کا معاوضہ ادا کرکے جان چھڑا لی جائے گی۔