جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی آبادکاری

یہودیوں کو غرب اردن میں زمین کی خریداری کی اجازت دینے کا قانون تیار

اسرائیلی وزارت دفاع اورفوج کے تعاون سے ایک نیا قانون منظور کرنے کی کوشش کی جا رہی جس کی منظوری کے بعد یہودی آباد کاروں کوغرب اردن میں فلسطینیوں سے اراضی اور املاک کی خریداری کی اجازت حاصل ہوجائے گی اور وہ غرب اردن میں مالکانہ حقوق کے مالک ہوں گے۔

سوموار کو 107 یہودی آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 107 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

ٹرمپ کےعہد میں فلسطین میں یہودی آباد کاری کے نئے ریکارڈ قائم

تنظیم آزادی فلسطین نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑدیے گئے ہیں۔

غرب اردن میں یہودی آباد کاری کے ساتھ مانیٹرنگ کیمروں کی بھرمار

تنظیم آزادی فلسطین'پی ایل او' کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کی سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ غرب اردن کے شہروں میں بڑی تعداد میں خفیہ مانیٹرنگ کیمرے لگائے گئے ہیں۔

نیتن یاھونےرام اللہ میں 650 گھروں کی تعمیرکا سنگ بنیاد رکھ دیا

قابض اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے توسیع پسندانہ عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں 'بیت ایل' یہودی کالونی میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 650 گھروں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

فلسطین میں اسرائیلی توسیع پسندی عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے

اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے مندوب نیکولائے میلا ڈینوف نے فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع کے عمل کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کے لیے مزید گھروں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہودی آباد کاری فلسطینیوں کے حقوق پراسرائیل کا ڈاکہ ہے: ترکی

ترکی نے فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع کے عمل کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کے لیے مزید گھروں کی تعمیر اور فلسطینی اراضی پرقبضہ مظلوم فلسطینی قوم کے حقوق پر ڈاکہ زنی کے متراف ہے۔

غرب اردن میں یہودیوں کےلیے 2304 نئےمکانات کی منظوری

قابض صہیونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی اراضی غصب کرنے کے بعد یہودی آباد کاروں کے لیے وہاں پر 2304 نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دے دی۔

یہودی آباد کاروں کیلئے فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول سے باہر نکال دیا

اسرائیلی فوج اور پولیس نے گذشتہ روزیہودی شرپسندوں کو قبلہ اول میں عبادت اور مذہبی رسومات کی ادائی کی اجازت دینے کے لیے مسجد اقصیٰ میں موجود فلسطینی نمازیوں کو وہاں سے باہر نکال دیا۔

بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے 216 نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دے دی

قابض صہیونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں 'گیلو' یہودی کالونی میں آبادکاروں کے لیے 216 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔