جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی آبادکاری

اقوام متحدہ کا الخلیل میں یہودی آبادکاروں کے حملوں کی تحقیقات کامطالبہ

اقوام متحدہ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل میں یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیزی اور مذہبی یلغار کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ نے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی آباد کاروں کے مسجد ابراہیمی اور الخلیل پر دھاوے مزید کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں۔

فلسطین میں یہودی آباد کاری سے متعلق امریکی موقف ‘احمقانہ’ ہے: مہاتیر

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے اس بیان کو احمقانہ قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کی حکومت فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیرو توسیع کو غیرقانونی نہیں سمجھتا۔

فلسطین میں یہودی آباد کاری کے بارے میں جامعہ الازھر کا موقف آ گیا

مصر کی سب سے بڑی دینی اور علمی درس گاہ جامعہ الازھرنے فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے متعلق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔ جامعہ الازھر کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ کے بیان نے عرب اقوام کو سخت غم غصے سے دوچار کیا ہے اوران کے بیان سے فلسطینیوں اور عربوں کے ساتھ شدید نفرت ظاہرہوتی ہے۔

امریکی موقف مسترد، فلسطین میں یہودی بستیاں غیرقانونی ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر نے اپنے اس دیرینہ مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی قائم کردہ یہودی بستیاں غیرقانونی ہیں اور یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کی گئی ہیں۔اس نے ان یہودی بستیوں کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے نظرثانی شدہ مؤقف کو مسترد کردیا ہے۔

غرب اردن میں یہودی آبادی کاری قانونی قرار

امریکا کی طرف سے اسرائیل کی غیرمسبوق طرف داری اور فلسطین میں غیرقانونی یہودی آباد کاری کی تازہ حمایت سامنے آئی ہے۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی تمام بستیاں اور آباد کاری بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہیں۔ جب کہ عالمی برادری، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیمیں فلسطین میں یہودی بستیوں کو خلاف قانون قرار دے کران کی روک تھام کا مطالبہ کرچکی ہیں۔

امریکی یہودیوں نے غرب اردن کے اسرائیل سےالحاق کی مخالفت کردی

امریکی یہودی تنظیموں کے اتحاد نے تل ابیب میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو ایک مکتوب بھیجا ہے جس میں انہیں مغربی کنارے کے مکمل یا جزوی طور پراسرائیلی ریاست سے الحاق کے خلاف متنبہ کیا گیا ہے۔

اسرائیل کی غزہ کے اطراف میں یہودی بستیوں کے لیے 20 ملین شیکل کی امداد

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صہیونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے اطراف میں قائم یہودی بستیوں میں بسائے گئے آباد کاروں کی نفسیاتی بحالی کے لیے 20 ملین شیکل کی رقم مختص کی ہے۔

امریکی معاونت سے فلسطین میں اسرائیل کی یہودی آباد کاری!

ویسے تو ارض فلسطین پر نام نہاد صہیونی ریاست کے قیام کے بعد سے ہی سرزمین فلسطین پر یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا مگر وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اس میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے۔

اسرائیل کا بیت لحم میں یہودیوں کے لیے 251 گھروں کی تعمیر کا منصوبہ

قابض صہیونی ریاست نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ حکومت بیت لحم میں یہودی آباد کاروں کے لیے 251 رہائشی یونٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ قابض صہیونی حکام نے اس منصوبے کے لیے غرب اردن میں درجنوں ایکڑ فلسطینی اراضی غصب کرلی ہے۔

یہودی آباد کاروں کو فلسطینی اراضی کی خریداری کی اجازت کا قانون

قابض صہیونی ریاست نے حال ہی میں ایک نیا قانون تیار کرنا شروع کیا ہے جس کے تحت فلسطین میں بسائے گئے یہودی آباد کاروں کو مقبوضہ مغربی کنارے میں زمینوں کی خریداری اور مالکانہ حقوق کے حصول کی اجازت دی جائے گی۔