جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی آبادکاروں

انتہا پسند یہودی اباد کاروں کے فلسطینی گاؤں پر حملے، گاڑیاں نذر آتش

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت کی طرف سے دوسرے ملکوں میں لا کر آباد کیے گئے یہودی آباد کاروں کے ایک انتہا پسند گروپ نے قلقاس نامی فلسطینی گاوں پر نماز فجر سے بھی پہلے حملہ کر دیا۔ یہ حملہ الخیل شہر کے جنوب میں پیر کے روز کیا گیا ۔

رام اللہ میں آباد کاروں کے حملے، فلسطینیوں سے جوابی حملوں کی اپیل

بدھ کی شام کو آباد کاروں کے گروپوں نے رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع مغربی گاؤں المزرعہ کے رہائشیوں اور شہریوں پر حملہ کیا۔

22 سال قبل زخمی ہونے والی یہودی آباد کار خاتون ہلاک

22 سال قبل مقبوضہ بیت المقدس میں سبارو ریسٹورنٹ آپریشن میں القسام بریگیڈ کےرکن شہید عزالدین المصری کے ہاتھوں زخمی ہونے والی ایک یہودی آبادکار خاتون طویل عرصے تک موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گذشتہ شب ہلاک ہوگئی۔

اسرائیل کی فلسطینی علاقوں میں بڑے پیمانے پریہودی آباد کاری کی تیاریاں

اسرائیل کی عبرانی ویب سائٹ ’وائی نیٹ‘ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی قابض حکام مقبوضہ مغربی کنارے اور یروشلم میں 7000 سے زائد بستیوں کی تعمیر شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

یہودی آباد کاروں کی سلفیت میں فلسطینی اراضی پرقبضے کی کوشش

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرسلفیت میں کل اتوار کے روز یہودی شرپسندوں کے ایک گینگ نے شہر کے مغرب میں واقع قصبے دیر استیا کے مغربی جانب "نبع المجور" ​فلسطینیوں کی اراضی پرحملہ کیا۔​

اسرائیلی الیکشن میں آبادکاری سیاسی منظرنامے پرچھائے رہنے کا امکان

فلسطین میں یہودی آباد کاری کے حوالے سے اعدادو شمار جمع کرنے والے ادارے ’نیشنل بیورو فار ڈیفنڈنگ لینڈ اینڈ ریزسٹنگ سیٹلمنٹس‘ نے کہا ہےکہ "اسرائیل" میں آنے والے کنیسٹ انتخابات میں دائیں بازو اور انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کی انتخابی مہم میں فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیاں مرکزی موضوع رہیں گی۔

شمالی امریکا کے 225 یہودیوں کی مقبوضہ فلسطین میں آباد کاری

عبرانی میڈیا نے آج بدھ کو شمالی امریکا سے 225 یہودی آباد کاروں کی اسرائیلی قابض ریاست میں آمد کا انکشاف کیا ہے۔

غرب اردن: فلسطینیوں کو اراضی خالی کرنے کے اسرائیلی نوٹس

کل جمعرات کو قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں بیت لحم کے مغرب میں واقع بتیر قصبے میں فلسطینی شہریوں کو اپنی زمین خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

غرب اردن میں 702 ہاؤسنگ یونٹس بنانے کے تین نئے صہیونی منصوبے

فلسطین میں یہودی آباد کاری پر نظررکھنے والے ادارے’اریج‘ نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے کے مختلف مقامات پر 702 بستیوں کی تعمیر کے تین نئے منصوبوں کی تفصیل شایع کی ہے۔ ان منصوبوں کے لیے تقریباً 734 دونم فلسطینی اراضی پر قبضہ کیا جائے گا۔

اسرائیلی انتخابات سے قبل 4500 گھروں کی تعمیر کا اعلان

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت 9 اپریل کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کے ایک نئے منصوبے کا اعلان کرنے والی ہے۔