چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودیانہ

فلسطینیوں کی بے اتفاق اور مسلمانوں کی لاپرواہی سے اسرائیل کو شہ ملی

مقبوضہ بیت المقدس کی ایک مرابطہ زینۃ عمرو نے اپنے دورہ ملائیشیا کے دوران کہا ہے کہ صہیونی ریاست القدس کو یہودیانے کے لیے ہرحربہ استعمال کررہی ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ صہیونیوں‌نے القدس پر قبضہ مضبوط بنانے کت لیے تمام وسائل جھونک دیے ہیں۔

دو عشروں میں فلسطین میں یہودی آبادکاری میں 7 گنا اضافہ

فلسطینی مجلس قانون ساز کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہی گذشتہ چند برسوں میں دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری میں سات گنا اضافہ ہوا ہے۔

دیوار براق کو تل ابیب سے ملانے کا منصوبہ ’یہودیانے‘ کی سازش قرار

اسرائیلی حکومت کی جانب سے مسجد اقصیٰ سے متصل دیوار براق کو اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سے ریلوے لائن کے ذریعے ملانے کے حالیہ منصوبے پر فلسطینی مذہبی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

یہودیوں اور فلسطینیوں کے درمیان عدم مساوات کے بدترین مظاہر

فلسطین کے سنہ 1948ء کی جنگ میں صہیونی ریاست کے زیر تسلط آنے والے علاقوں میں بسنے والے فلسطینی باشندے صہیونی ریاست کی مجرمانہ نسل پرستانہ پالیسیوں کا شکار ہیں۔

’’فلسطینی شہروں کو یہودیانے کی مذموم صہیونی مہم‘‘

اسرائیل کی موجودہ انتہا پسند حکومت کی جانب سے فلسطین کے علاقوں مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی توسیع پسندی کی مذموم مہم میں مزید تیزی لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ صہیونی حکومت کی طرف سے جہاں ایک طرف فلسطینی شہروں میں مقامی فلسطینی آبادی کا ناطقہ بند کرتے ہوئے ان کے جبری انخلاء کے لیے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں وہیں غرب اردن اور بیت المقدس کے درمیان قائم کی گئی ’’معالیہ ادومیم‘‘ کالونی کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کی سازشیں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔

الخلیل شہر کو یہودیانے کے لیے 13ملین ڈالر کی خطیر رقم مختص

اسرائیلی حکومت نے ایک طے شدہ پالیسی کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کو یہودیانے کی سازشیں تیز کردی ہیں۔ حال ہی میں بیت المقدس اور غرب اردن میں بڑے پیمانے پر یہودی آباد کاروں کے لیے مکانات کی تعمیر کے اعلانات کے بعد الخلیل شہر میں 13 ملین ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

القدس کے لیے صہیونی توسیعی پروجیکٹ 2020 فلسطینی وجود کے لیے سنگین خطرہ

فلسطین کے ایک سرکردہ تجزیہ نگار نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے سنہ 2020ء کے لیے مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کا جو پرگرام ترتیب دیا ہے وہ مقدس شہر میں فلسطینی وجود کے لیے سنگین خطرے کا موجب بن سکتا ہے۔

یہودی توسیع پسندی کی گولڈن جوبلی، القدس کو یہودیانے کی سازشوں میں تیزی

مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس پراسرائیلی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے 49 سال پورے ہونے پر صہیونی ریاست اس ناجائز قبضے کی 50 ویں سالگریعنی گولڈن جوبلی منانے کی تیاریاں ایک ایسے وقت میں کر رہی ہے جب بیت المقدس میں یہودی آباد کاری پہلے ہی اپنے عروج پر ہے۔