چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودیانہ

فلسطینی عوام مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی سازشوں کے خلاف احتجاج کریں

ممتاز فلسطینی مبلغ شیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی اسرائیلی سازشوں کا توڑ کرنے کے لیے احتجاجی مطاہرے کریں۔

مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی کوششوں پر شیخ عکرمہ صبری کا اظہار تشویش

اعلیٰ مجلس اسلامی مقبوضہ یروشلم کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے مسجد اقصیٰ کی یہودی آباد کاروں کی جانب سے بے حرمتی کے واقعات میں غیر معمولی اضافے پپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوہزار سترہ کی عوامی بغاوت کے بعد قابض اتھارٹی مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی کوشش میں ہے۔ '

مسجد اقصیٰ کو یہودیانے سے عالمی برادری اسرائیل کو روکے

یورپینز فار القدس نے اس امر پر تشویش ظاہر کی ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر یہودی آباد کاروں مسجد اقصیٰ میں جا گھسنے اور وہاں تلمودی رسومات کی اجازت دیتا ہے تاکہ مسجد اقصیٰ کی مسلمہ حیثیت کو تبدیل کر سکے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے لیے پارک تعمیر کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی ضلعی کمیٹی برائے منصوبہ بندی و تعمیرات نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ یروشلم میں پہلے سے تعمیر کردہ یہودی بستی کے بسغات زئیف سے متصل قومی پارک کی تعمیر کرے گی۔ پارک کی تعمیر کے لیے مقبوضہ یروشلم کے شمال مشرق میں جگہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس کے گردو پیش میں یہودیانے کی سرگرمیاں تیز

فلسطینی علاقوں کو یہودیانے کی مخالف کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ مقدس شہر کے پڑوس میں فلسطینی بستیوں کو اسرائیل قابض اتھارٹی نے یہودیانے کے ہدف میں شدت پیدا کر دی ہے۔ ان یہودی نشانے پر بستیوں میں سلوان بطور خاص شامل ہے۔ اس امر کا انکشاف کمیٹی نے سربراہ ناصر الحدمی نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

اسرائیل ، فلسطینی نصاب تعلیم کو یہودیانے کے لیے سرگرم

قابض اسرائلی اتھارٹی کی طرف سے مشرقی یروشلم میں چھ فلسطینی سکولوں کے لائسنس ختم کیے جانے سے اس خدشے کو تقویت ملی ہے کہ اسرائیل اب فلسطینی تعلیمی اداروں اور نصاب تعلیم کو ختم کرنے کے اپنے پرانے ایجنڈے پر تیزی سے عمل کرے گا۔ تاکہ فلسطینی تعلیمی اداروں اور تعلیمی نظام کو بھی یہودیانے کے منصوبے کو آگے بڑھانے کی کوشش کر ے۔

عرب اور اسلامی دنیا مسجد اقصی کے تحفظ کو اول ترجیح بنائیں۔ ناصر الحدمی

مقدس شہر بیت المقدس کو یہودیانے کی اسرائیلی کوششوں کے خلاف سرگرم کمیٹی کے سربراہ ناصر الحدمی نے اسرائیلی قابض اتھارٹی کی طرف سے مسجد اقصی کو یہودیانے کی ناپاک سازشوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقصد یروشلم پر اسرائیلی اقتدار اعلی کا تسلط قائم کرنا ہے۔

مسجد ابراہیمی کو یہودیانے کے خلاف فلسطینی ریلی پر طاقت کا استعمال

کل سوموارکے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں سیکڑوں فلسطینی شہریوں نے مسجد ابراہیمی کویہودیانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقعے پرنکالی گئی ریلی پر قابض اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

جنگ ختم نہیں ہوئی، قبلہ اول کو یہودیانے کی اجازت نہیں دیں گے:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے قابض اسرائیلی ریاست کے ساتھ ہماری جنگ ختم نہیں ہوئی ہے اور یہ جاری ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ الاقصیٰ کو یہودیانے یا اس کی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے۔

بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے 520 گھروں کی تعمیر کا منصوبہ

قابض صہیونی حکام مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں نئے آبادکاری یونٹس کی تعمیر شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔