جمعه 15/نوامبر/2024

یکجہتی

بھوک ہڑتال اسیران کے ساتھ ہرسطح پر یکجہتی کا اظہار کیا جائے: قبھا

سابق فلسطینی وزیر وصفی قبھا نے ایک بیان میں اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنے اور ان کے مطالبات کی حمایت میں ملک گیر ریالیاں نکالنے کامطالبہ کیا ہے۔

غزہ میں آئندہ جمعہ کو’باب رحمت’ کے عنوان سے مظاہروں کا اعلان

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ہفتہ احتجاجی مظاہروں کی انتظامی کمیٹی نے کہا ہے کہ آئندہ جمعہ کو غزہ کی مشرقی سرحد پر ہونے والے احتجاج کو قبلہ اول کے تاریخی دروازے 'باب رحمت' کے ساتھ موسوم کیا جائے گا۔

فلسطینیوں سے یکجہتی کرنے والے غیرملکیوں پر صہیونیوں کا تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانی حقوق کے حوالے سے فلسطینیوں کی حمایت کرنےوالے غیرملکی شہری بھی یہودی شرپسندوں کےحملوں میں محفوظ نہیں۔

غزہ میں فلسطینی خواتین اور بچوں کا قطر کے ساتھ یکجہتی مارچ

چار عرب ملکوں کی طرف سے خلیجی ریاست قطر کے بائیکاٹ کے خلاف فلسطین میں بھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ فلسطین کے علاقے غزہ می پٹی میں قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بائیکاٹ کے خلاف سیکڑوں خواتین اور بچوں نے مارچ کیا۔

فلسطینی اسیران سے یکجہتی کے لیے ترکی میں تصویری نمائش

ترکی میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ اس ضمن میں استنبول میں ایک خصوصی تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ نمائش میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو درپیش مشکلات، اسرائیلی مظالم اور قیدیوں کے حقوق کی پامالیوں کی عکاسی کی گئی ہے۔

فلسطینی کارکنوں کا سرمنڈوا کر اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے اسرائیلی زندانوں میں قید اپنے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مختلف سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے کارکنوں نے اسیران کی بھوک ہڑتال میں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پراپنے سر منڈوائے ہیں۔

اسیر بھائی سے یکجہتی، بھوک ہڑتالی اردنی شہری نے ہڑتال معطل کر دی

اسرائیلی جیل میں قید اپنے بھائی سے اظہار یکجہتی کے طور پر طویل عرصے سے بھوک ہڑتال کرنے والے اردنی شہری نے ہڑتال اور دھرنا ختم کر دیا ہے۔