چهارشنبه 30/آوریل/2025

یو این مندوب

القدس :فلسطینی مکانات کی مسماری عالمی قانون کی توہین ہے: یو این مندوب

قابض صہیونی فوج کی طرف سے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں صور باھر کی وادی الحمص کالونی میں فلسطینیوں کےایک درجن سے زاید مکانات کی مسماری پر اقوام متحدہ کی طرف سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائے میلاڈینوف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وادی الحمص میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری بین الاقوامی قوانین کی توہین ہے مترادف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مکانات گرنے کے مذموم عمل کے نتیجے میں مزید سیکڑوں فلسطینی مکان کی چھت سے محروم ہوجائیں گے۔

‘یو این’ مندوب اور مصری وفد کی غزہ میں اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

گزشتہ روز غزہ کی پٹی کے دورے پر آئے اقوام متحدہ کے مندوب برائے مشرق وسطیٰ 'نیکولائے میلاڈینوف' اور مصری انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر برائے فلسطین میجر جنرل عبدالخالق نے اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

’’یواین‘ مندوب کا فلسطینی مزاحمت کو’دہشت گردی‘ سے جوڑنا ناقابل قبول‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے متعین امن مندوب ’نیکولائے میلاڈینوف‘ کے اس بیان کو مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے فلسطینی تحریک مزاحمت کو ’دہشت گردی‘ سے تعبیر کیا تھا۔