چهارشنبه 30/آوریل/2025

یو این مندوب

غزہ میں فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی جاری ہے: یو این مندوب

صحت کے حق سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب تلالینگ موفوکنگ نے کہا ہے کہ انہوں نے سات اکتوبر2023ء کو اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سےجاری "غزہ میں نسل کشی کی ہولناکی" کسی اور جگہ نہیں دیکھی ہے۔

فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی موجودگی غیر قانونی ہے:یو این عہدیدار

فلسطین میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کا تشدد اس حد تک پہنچ گیا ہے جس کی کئی دہائیوں میں مثال نہیں ملتی۔

غزہ میں ہمیں اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں مدد اسرائیل کی ذمہ داری ہے

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوگارک نے کہا ہے کہ "غزہ میں قابض طاقت کی حیثیت سے اسرائیلی ریاست کا فرض ہے کہ وہ ہمیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنےکے قابل بنائے"۔

اسرائیل دن بدن سفاک اور خون خوار ہوتا جا رہا ہے:یو این عہدیدار

فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے کہا ہے فلسطینی ریاست پہلے سے موجود ہے۔

غزہ میں جو ظلم اپنی آنکھوں سے دیکھا وہ ناقابل بیان ہے:یواین عہدیدار

فلسطین میں اقوام متحدہ کے خواتین کے دفتر کی خصوصی نمائندہ ماریس گائیمنڈ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر 9 ماہ سے جاری اسرائیلی جنگ نے "آبادی کو خوراک، رہائش، صحت اور ذریعہ معاش سے مکمل طور پر محروم کر دیا ہے"۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران کچھ علاقوں میں انہیں جانے کا موقع ملا۔ انہوں نے وہاں جو ظلم دیکھا اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

اقوام متحدہ کی عہدیدار کا اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورت حال پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی نمائندہ فرانسسکا البانی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنی بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کررہا ہے جس کے تحت مزید خلاف ورزیوں سے بچنے کے لیے دنیا کے ممالک کو اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنا ہوں گی۔

غزہ میں نسل کشی پرآواز اٹھانے والی ’یو این‘ اہلکار کو دھمکیاں

مقبوضہ فلسطینی علاقے میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے انکشاف کیا ہے کہ جب سے انہوں نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جرائم پر رپورٹ تیار کرنے کا اپنا مشن شروع کیا ہے تب سے انہیں حملوں اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے اور متعدد دھمکیاں بھی موصول ہوئی ہیں۔

’یو این‘ خصوصی ایلچی اور دیگر عہدیداروں کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

مشرق وسطیٰ کےلیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اور اقوام متحدہ کے کئی دوسرے عہیداروں نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے دوحا میں ملاقات کی۔

آبادکاروں نے تشدد میں اضافے میں کردار ادا کیا:یو این عہدیدار

اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کےلیے امن مندوب ٹور وینس لینڈ نے کہا ہے کہ فلسطین کی صورت حال "بہت خراب ہو رہی ہے۔" انہوں نے زور دے کر کہا کہ "مقبوضہ مغربی کنارے میں سکیورٹی کی صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے۔

‘یو این’ مندوب فلسطین میں مذہبی حقوق کی مجرمانہ غفلت کے مرتکب

فلسطینی اراضی میں مذہبی اور عقائد کی آزادی کے لیے مقرر کردہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ایک متنازع شخصیت بن کر سامنے آئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے مذہبی آزادی احمد شہید کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔