پنج شنبه 01/می/2025

یوکرین

اسرائیلی افسران کی خفیہ مقامات پر یوکرینی فوج کو تربیت دینے کا انکشاف

اسرائیل کے کثیر الاشاعت اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے جمعہ کے روز رپورٹ کیا کہ قابض اسرائیلی فوج کی کمپنی کے سابق افسران جسے ایک ایلیٹ یونٹ سمجھا جاتا ہے خفیہ فوجی تنصیبات میں یوکرینی افواج کو تربیت دے رہے ہیں، جب کہ فوج کے سربراہان اور اسرائیلی وزارت سلامتی نے اس پر آنکھیں بند کر لیں۔

روس کی برہمی کا خوف،اسرائیل کا یوکرین کو پیگاسس پروگرام دینے سے انکار

مغربی میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیل نے یوکرین میں جاری روسی فوجی آپریشن کی روشنی میں کیف کی "پیگاسس" جاسوسی پروگرام کو فروخت کرنے کی درخواست مستر کردی ہے۔

یوکرینی خواتین کی اسرائیل آمد کے ساتھ ہی جسم فروشی کے لیے بلیک میلنگ

اسرائیل کے عبرانی چینل 12 نے انکشاف کیا ہے کہ بن گوریون ہوائی اڈے کے ذریعے مقبوضہ فلسطین میں آباد ہونے کے لیے پہنچنے والی تقریباً 100 یوکرائنی خواتین نے بتایا ہے کہ انھیں اسرائیلی غاصب ریاست میں ’جسم فروشی‘ میں کام کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

یوکرین سے 600 یہودی مقبوضہ فلسطین منتقل

عبرانی میڈیا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین سے تقریباً 600 یہودی اتوار کو مقبوضہ فلسطین پہنچے ہیں۔ دوسری طرف ایسے 200 غیر یہودیوں کو اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے سے واپس کردیا گیا۔

یوکرینی صدر کی اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کی تجویز مسترد

اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے اسپیکر مکی لیوی نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے اپنے ملک پر روسی فوجی حملے پر کنیسٹ سے ٹیلی ویژن پر تقریر کی درخواست مسترد کر دی۔

روس اور یوکرین کے درمیان بیت المقدس میں مذاکرات کا امکان

اسرائیل میں یوکرین کے سفیر ییوین کورنیچک نے پیر کو توقع ظاہر کی کہ مقبوضہ بیت المقدس ان کے ملک اور روس کے درمیان مذاکرات کا ایک ممکنہ مقام ہوسکتا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کے اندر یوکرین جیسی کثیر محاذ جنگ کا خوف

ایک ایسے وقت میں جب اسرائیلی فوج اور سیکیورٹی حلقے یوکرین میں روسی جنگ پر نظر رکھے ہوئے ہیں اس کی جنگی خوبیوں کو جاننے کے لیے اس نے اسی منظر نامے کو اسرائیلی محاذ پر منتقل کرنے کا خدشہ ظاہر کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ خدشہ ایک ہی وقت میں کئی محاذوں پر لڑنے کا ہے۔جس سے اس بات پر سوال اٹھتے ہیں کہ اسرائیلی فوجی نظریے کی حقیقت کس حد تک ہے،جسے قابض فوج گزشتہ دہائیوں سے اپنا رہی ہے۔

’یوکرین میں فلسطینی برادری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے‘

فلسطینی اتھارٹی میں امور خارجہ اور تارکین وطن کے وزیر کے سیاسی مشیر احمد الدیک نے جمعہ کو کہا کہ یوکرین میں پھنسے فلسطینیوں کو نکالنے اور انہیں محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لیے چار اہم کرائسس سیلز بنائے گئے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی یوکرین میں پھنسے فلسطینی طلبا کو نکالنے میں ناکام

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یوکرین سے سلواکیہ جانے والے فلسطینی طلباء 7 روزہ روسی حملے کے پس منظر میں یوکرین چھوڑنے کے بعد ایک شاپنگ سینٹر میں زمین پر سو رہے ہیں۔

روسی حملے کے بعد یوکرین سے ہزاروں یہودی اسرائیل منتقل

یوکرین کے شہروں کے اندر یوکرینی فوج اور روسی افواج کے درمیان لڑائی میں شدت کے تناظر میں حالیہ دنوں میں ہزاروں یوکرینی یہودیوں نے اسرائیلی ریاست کو امیگریشن کی درخواستیں جمع کرائیں۔