جمعه 15/نوامبر/2024

یونیسیف

شمالی غزہ میں ہزاروں بچےپولیوویکسین سے محروم ہوچکے: یونیسیف

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے ’یونیسیف‘ کے ترجمان کاظم ابو خلف نےکہا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کردہ محاصرے کی وجہ سے ہزاروں بچے پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے حق سے محروم ہیں۔ شمالی علاقے اور جارحیت کے دوران تمام تنظیموں کو ان علاقوں میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

غزہ بچوں کا قبرستان بن چکا، آبادی درد کے چکر میں رہتی ہے:یونیسیف

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے’یونیسیف‘ نے غزہ کی پٹی کو "بچوں کا قبرستان" قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ "قتل عام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ غزہ کے لوگ ٹوٹی ہوئی زندگی اور درد اور ان کہی مصائب کے چکر میں رہتے ہیں‘‘۔

یونیسیف:اسرائیل نے دو دنوں میں جبالیہ میں 50 سے زائد بچے شہید کردیے

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے (یونیسیف) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے شمالی غزہ کی پٹی میں حملوں کا خونی انجام دیکھا گیا۔

’انروا‘ پر اسرائیلی پابندیاں بچوں کو مارنے کا نیا حربہ ہے: یونیسیف

قابض اسرائیلی کنیسٹ کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ پر اسرائیل کے اندر کام پر پابندی کے بعد اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ ’یونیسیف‘ نے ان پابندیوں کوناروا اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔

غزہ میں پولیو ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ 14 اکتوبر کو شروع ہوگا: یونیسیف

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے ’یونیسیف‘ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا دوسرا دور 14 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

یونیسیف کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے بچوں کےادارے (یونیسیف) کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیڈ چیبان نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو نشانہ بنانے اور پولیو کو ختم کرنے کے لیے غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل کو ممکن بنایا جانا چاہیے۔

غزہ کے بچوں کو نفسیاتی اور تعلیمی مدد کی فوری ضرورت ہے: یونیسیف

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے ’یونیسیف‘ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بچے موجودہ جنگ سے بری طرح متاثر ہیں اور انہیں فوری طور پر نفسیاتی اور تعلیمی مدد کی اشد ضرورت ہے۔

غزہ میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا، یونیسیف کا جنگ بندی کا مطالبہ

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے جمعہ کو اطلاع دی کہ اس میں پولیو کا پہلا کیس ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ دوسری طرف اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے’یونیسیف‘ نے بچوں کو خطرناک بیماری سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

مغربی کنارے میں بچوں ہلاکتوں میں 250 فیصد اضافہ ہوچکا:یونیسیف

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے رپورٹ کیا ہے کہ حکام نے غزہ کی پٹی پر جنگ کے آغاز کے بعد سے مقبوضہ مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں ہر دو دن میں ایک فلسطینی بچے کو قتل کیے جانے کے واقعات کا اندراج کیا ہے۔

غزہ کی 90 آبادی ایسی جگہوں پر بے گھر ہےجہاں کوئی سہولت نہیں

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے (یونیسیف) نے کہا ہے کہ "گذشتہ اکتوبر میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی کی 90 فیصد آبادی بے گھر ہو چکی ہے اور ان میں سے زیادہ تر بچے ہیں۔"