
’یونیسکو‘ فیصلے کے بعد قبلہ اول کے خلاف یہودیوں کوبے لگام چھوڑ دیا گیا
منگل-31-جنوری-2017
مسلمانوں کے قبلہ اول کے امور کے ڈائریکٹراور ممتاز مذہبی رہ نما عمر الکسوانی نے کہا ہے کہ گذشتہ برس اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے’یونیسکو‘ کی مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے بارے میں منظور کی گئی قرارداد کے بعد صہیونی ریاست نے قبلہ اول کے بارے میں پالیسی مزید سخت کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سنہ 2016ء کے آخر اور 2017ء کے اوائل میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاووں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔