جمعه 15/نوامبر/2024

یونان

یونان کے ساحل سے دو فلسطینی تارکین وطن کی لاشیں برآمد

فلسطینی وزارت خارجہ اور امور تارکین وطن نے پیر کی شام اعلان کیا ہے کہ یونان کے ساحل پر ایک کشتی ڈوبنے کے حادثے میں دو فلسطینی شہریوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

نیتن یاھو کے کرپشن کیس کا ایک گواہ یونان میں طیارہ حادثے میں ہلاک

گذشتہ رات یونان جانے والے چھوٹے طیارے کے حادثے میں دو اسرائیلی ہلاک ہو گئے۔ ان میں سے ایک اسرائیلی وزارت مواصلات کا سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ہیم گروین تھا جو سابق وزیراعظم نیتن یاھو کے کرپشن کیسز میں استغاثہ کا گواہ تھا۔

یونان اور اسرائیل کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط

اسرائیلی وزارت دفاع نے آج اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور یونان کے درمیان دفاع کے شعبے میں سب سے بڑے سمجھوتے پر دستخط ہوئے ہیں۔

یونان اور اسرائیل کے درمیان غیرمعمولی دفاعی معاہدے کی تیاری

یونان اور اسرائیل نے دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دیتے ہوئے ایک بڑے اور غیر مسبوق دفاعی معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہیوم" نے منگل کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل اور یونانی حکومتیں ایک بڑے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے جارہی ہیں۔ یونان کی حکومت کی جانب سے یونانی فضائیہ کے لیے فوجی ہوا بازی کے تربیتی مرکز کے قیام کے بین الاقوامی ٹینڈر جیتنے کے بعد یہ دفاعی معاہدہ کیا جا رہا ہے۔

یونان میں پھنسی فلسطینی خواتین پناہ گزینوں کی مشکلات کی زندہ مثال

بیرون ملک پھنسے فلسطینی پناہ گزینوں کو درپیش مشکلات وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جا رہی ہیں۔ سنہ 1948ء کی النکبہ ہو یا سنہ 1967ء کی النکسہ ہولاکھوں فلسطینیوں کی ھجرت اور نقل مکانی کی ان گنت داستانیں پھیلی ہوئی ہیں۔ ہزاروں فلسطینی عرب ممالک اور ہزاروں کی تعداد میں یورپی ممالک کو ھجرت کرگئے تھے۔ بیرون ملک نقل مکانی اور ھجرت کرنے والے فلسطینیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یونان میں لاپتا فلسطینی کی تلاش کے لیے عالمی اداروں سے مدد کی اپیل

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ایک ماہ سے ایک فلسطینی شہری پراسرار طور پر لاپتا ہے جس پر فلسطینی شہری کے اہل خانہ کے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی طرف سے لاپتا فلسطینی کی تلاش میں مدد کی اپیل کی ہے۔

یونان فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے دروازے کھول دے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے یونانی حکومت پر زور دیاہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنے ہاں داخل ہونے کی اجازت فراہم کرنے کے ساتھ ان کی معاشی مشکلات کے حل میں ان کی مدد کرے۔

فلسطینی نوجوان کی ‘ایتھنز’ کی بلدیاتی انتخابات میں قسمت آزمائی

فلسطین سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یونان میں اسرائیلی مصنوعات کے لیے پٹیشن کی تیاری

یونان میں سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں نے صہیونی ریاست کے تعلیمی، سیاسی، سماجی اور تجارتی بائیکاٹ کے لیے ایک پٹیشن پر دستخط لینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

اسرائیلی اور یونانی فوج کی گذشتہ ہفتے خفیہ مشترکہ مشقوں کا انکشاف

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فضائیہ اور یونانی فضائیہ ایتھنز میں مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا تھا۔