جمعه 15/نوامبر/2024

یوم تاسیس

حماس کے 31 ویں یوم تاسیس کے پیغامات کیا ہیں؟

ماضی کی نسبت اس بار اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے یوم تاسیس کا اجتماعی ریکارڈ ساز قرار دیا جا رہا ہے۔ 16 دسمبر بہ روز اتوار حماس کے 31 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے غزہ کی پٹی میں ایک عظیم الشان عوامی اجتماع منعقد کیا گیا۔ غزہ میں یہ حماس کا عوامی طاقت کا بھی ایک مظاہرہ تھا، جس کے ذریعے حماس نے فلسطینی قوم اور صہیونی دشمن سمیت کئی اطراف کو پیغامات دیے گئے۔

حماس کے یوم تاسیس کے اجتماع میں فلسطینی قیادت کی شرکت

کل اتوار 16 دسمبر کو غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے 31 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے عظیم الشان اجتماع عام کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجتماع میں فلسطین کی نمائندہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے بھی شرکت کی۔

جہاد، مزاحمت اور لازوال قربانیوں سے عبارت حماس کے 31 سال

اسلامی تحریک مزاحمت"حماس" کے 31 ویں تاسیس کو پوری قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔گذشتہ کئی روز سے فلسطین کے تمام شہروں، قصبوں اور پناہ گزین کیمپوں میں حماس کے 31 ویں یوم تاسیس کی تقریبات، ریلیاں اور سیمینار جاری ہیں۔ ان میں ہرعمر اور ہرطبقے کے افراد بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جو حماس کی عوامی مقبولیت کا بین ثبوت ہے۔

حماس کا 31 واں یوم تاسیس، غزہ کے الکتیبہ گرائونڈ میں عظیم الشان اجتماع

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے 31 یوم تاسیس کے موقع پر آج اتوار کو غزہ کی پٹی میں عظیم الشان اجتماع شروع ہوگیا ہے۔ تاسیسی اجتماع میں میں غزہ کے مختلف اضلاع سے شہریوں کی قافلوں کی شکل میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

غزہ میں حماس کے 29 ویں یوم تاسیس کے فقید المثال جلوس!

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے 29 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے فلسطین کے مخلتف شہروں میں جلسے جلوس اور ریلیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ غزہ کے علاقے رفح میں حماس کے یوم تاسیس کے حوالے سے گذشتہ روز ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں فلسطینی شہریوں نے شرکت کی۔

حماس کا29 واں یوم تاسیس سوشل میڈیا پربھرپور طریقے سے منانے کا اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے 29 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کے لیے قائم کردہ انتظامی کمیٹی کے نے وسیع پیمانے پر تاسیسی اجتماعات کی تیاریاں شروع کی ہیں۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار حماس کا یوم تاسیس سوشل میڈیا پر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔