جمعه 15/نوامبر/2024

یوم القدس

یوم القدس کی مناسبت سے صنعاء میں عظیم الشان ملین مارچ

کل جمعہ کو عالمی یوم القدس کی مناسبت سے یمن کے دارالحکومت صنعا کی نارتھ سکسٹیتھ اسٹریٹ پر ایک عوامی جلوس نکالا گیا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ یہ مارچ یوم القدس کے حوالے سے پوری اسلامی اور عرب دنیا میں نکالے جانے والےجلوسوں میں سب سے بڑا جلوس قرار دیا جاتا ہے۔

آپریشن ارئیل ’یوم القدس‘ پر تمام آزاد لوگوں کے لیے ہمارا قوم کوتحفہ ہے

اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز کے ترجمان ابو حمزہ نے کہا ہے کہ لاکھوں آزاد لوگوں کے ہجوم نے القدس کے عالمی دن کے موقع پر مارچ اور مظاہروں کے ذریعے القدس کی پکار پر لبیک کہا۔ القدس کے عنوان سے دنیا کے ممالک اور بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر روز آزادی اور فلسطین سے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے جدو جہد کررہے ہیں۔

’یوم القدس‘ پر دنیا کے 80 ممالک اور ایران کے 900 شہروں میں مظاہرے

رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کے موقعے پرآج پوری دنیا میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بیت المقدس پر اسرائیل کے ناجائز تسلط کے خلاف ’یوم القدس‘ مظاہرے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان میں ‘یوم القدس’ ریلیوں کے مناظر

پاکستان میں جمعۃ الوداع کے موقعے پر ملک بھر میں عالمی یوم القدس منایا گیا۔ یوم القدس کے موقعے پر ملک بھرمیں ریلیاں اور مظاہرے منعقد کیے گئے۔

حالیہ ’یوم الارض‘ مظاہروں میں شہداء کی تعداد 18 ہو گئی

فلسطین کے علاقے غزہ میں 30 مارچ جمعۃ المبارک کو ’یوم الارض‘ عظیم الشان ملین مارچ اور ریلیوں کے دوران اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی چل بسا جس کے بعد شہداء کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔

قبلہ اول اور القدس کی آزادی تک جہاد جاری رہے گا:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس ‘ نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کے خلاف منظم سازشیں کی جا رہی ہیں۔ فلسطینی تحریک آزادی اور تحریک مزاحمت ایک طرف صہیونی ریاست کے محاصرے میں ہے اور دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے۔

ایران:یوم القدس ریلیوں میں لاکھوں افراد کی شرکت

ایران کے طول و عرض میں کل رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے موقع پر عالمی ’یوم القدس‘ منایا گیا۔ یوم القدس کی مناسبت سے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے 850 دوسرے بڑے شہروں میں بھی جلسے جلوسوں، ریلیوں اور مظاہروں کا اہتمام کیا گیا جن میں لاکھوں افراد نے دفاع القدس کے عزم کے ساتھ شرکت کی۔