جمعه 15/نوامبر/2024

یوم الغضب

جمعہ کو فلسطین میں’یوم ناموس رسالت’اور فرانس کے خلاف یوم الغضب کااعلان

فلسطین کی سپریم علما کمیٹی کے چیئرمین اورمسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطین بھر میں آج 'ناموس رسالت' مظاہرے اور فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف یوم الغضب منانے کی کال دی ہے۔

کل منگل کو اسرائیل دوستی کے خلاف ملک گیر ‘یوم الغضب’ کا اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' اور تحریک فتح سمیت فلسطین کی دوسری بڑی جماعتوں نے کل منگل کے روز ملک گیر یوم الغضب کی کال دی ہے۔

‘سنچری ڈیل’ کے خلاف فلسطین میں یوم الغضب، ایک شہید، دسیوں زخمی، گرفتار

فلسطین میں کل جمعہ کے روز پورے ملک میں امریکا کے نام نہاد مشرق وسطیٰ امن منصوبے 'صدی کی ڈیل' کے خلاف یوم الغضب منایا گیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک فلسطینی نوجوان شہید، دسیوں زخمی اور گرفتار کر لیے گئے۔

فلسطین میں یہودی آبادکاری کے خلاف یوم الغضب، تشدد سے 77 فلسطینی زخمی

فلسطین میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی اپیل پر گذشتہ روز غرب اردن اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں یہودی آباد کاری کے خلاف 'یوم الغضب' منایا گیا۔ اس موقعے پر فلسطینیوں کی احتجاجی ریلیوں کے پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 77 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

نہتے فلسطینیوں پرصہیونی فوج کی یلغار،4 شہید، 600 زخمی

فلسطین میں کل جمعہ کو دفاع القدس ریلیوں کو کچلنے کے لیے قابض اسرائیلی فوج نے نہتے فلسیطنیوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجےمیں چار فلسطینی شہری شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

فلسطین میں امریکی اقدام کے خلاف’یوم الغضب‘ شہر شہر احتجاج جاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے اعلان پر فلسطین بھر میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ آج جمعرات کو فلسطین میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی اپیل پر ملک گیر ’یوم الغضب‘ منایا جا رہا ہے۔ فلسطین کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں امریکا کی اسرائیل نوازی کے خلاف عوام سڑکوں پرہیں۔ نظام زندگی مفلوج ہے۔

القدس بارے امریکی اقدام کے خلاف فلسطینی عوام اٹھ کھڑے ہوں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے امریکا کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت بنائے جانے کے اعلان پر فلسطینی عوام میں شدید غصہ پایا جا ہا ہے۔ فلسطینی عوام نے ممکنہ امریکی فیصلے کے خلاف آج بدھ سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غزہ میں دفاع اقصیٰ ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ،30 شہری زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کل جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ کے دفاع اور حرم قدسی پر اسرائیلی پابندیوں کے خلاف نکالی گئی ریلی پر اسرائیلی فوج نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 30 مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔

بیت المقدس بارے عالمی برادری مجرمانہ غفلت کا شکار ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی صہیونی سازشوں پرعالمی برادری ، عالم اسلام اور عرب ممالک کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری بیت المقدس کے خلاف صہیونی ریاست کے مکروہ عزائم اور بخارآلود سازشوں کو روکنے میں مجرمانہ غلفت، لاپرواہی اور خاموشی کی مرتکب ہے۔

انتفاضہ القدس کاایک سال مکمل ہوگیا، حماس کا جمعہ کو یوم الغضب کا اعلان

فلسطین میں یکم اکتوبر 2015ء کو ملک میں صہیونی ریاست کی دہشت گردی اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کے خلاف بہ طور احتجاج شروع کی گئی تحریک انتفاضہ القدس کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ انتفاضہ القدس کے ایک سال پورا ہونے پر کل جمعہ 30 ستمبر کو اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے یوم الغضب کی کال دی ہے۔