جمعه 15/نوامبر/2024

یوسف القرضاوی

علامہ یوسف القرضاوی انٹرپول کی اشتہاریوں کی فہرست سےخارج

بین الاقوامی پولیس ’انٹرپول‘ نے سرکردہ عالم دین الشیخ یوسف القرضاوی کا نام بین الاقوامی اشتہاریوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

روہنگیا مسلمانوں کا خون مسلمان حکمرانوں کی گردنوں پر ہے:القرضاوی

بین الاقوامی علماء کونسل کے چیئرمین اور ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر یوسف القرضاوی نے روہنگیا مسلمانوں پر صہیونی ریاست کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مزمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ برما کے مسلمانوں کو ریاستی تشدد اور دہشت گردی سے نجات دلانے میں ناکامی کی ذمہ داری مسلمان ممالک پرعاید ہوتی ہے۔

عالم اسلام دفاع اقصیٰ کے لیے جنگ کی تیاری کرے:القرضاوی

بین الاقوامی علماء اتحاد کے سربراہ اور ممتاز عالم دین الشیخ یوسف القرضاوی نے مسلم اقوام پر زور دیا ہے کہ وہ دفاع قبلہ اول کے لیے مضبوط پالیسی اپناتے ہوئے دفاع اقصیٰ معرکے کا اعلان کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ مسجدا قصیٰ صرف فلسطینیوں یا عرب اقوام کا مسئلہ نہیں بلکہ قبلہ اول پوری مسلم امہ کے لیے یکساں اہمیت کا حامل ہے ہے اور ہم سب پر اس کا دفاع فرح ہے۔

مسجد اقصیٰ کا دفاع عالم اسلام پر فرض ہے: یوسف القرضاوی

بین الاقوامی علماء اتحاد کے سربراہ اور ممتاز عالم دین الشیخ یوسف القرضاوی نے مسلم اقوام پر زور دیا ہے کہ وہ دفاع قبلہ اول کے لیے گھروں سے نکل کر احتجاجی مظاہروں میں بھرپور حصہ لیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دفاع قبلہ اول کے لیے کوششیں کسی ایک طبقے یا قوم کی نہیں بلکہ پوری مسلم امہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

اخوان سے تعلق کے الزام میں یوسف القرضاوی کی بیٹی اور داماد گرفتار

مصر کےملٹری پراسیکیوٹرکے حکم پر ممتاز عالم دین الشیخ یوسف القرضاوی کی بیٹی علاء اور اس کے شوہر کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ دونوں پر مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون سے تعلق کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

ترکی میں علامہ یوسف القرضاوی کی خدمات کو خراج تحسین پیش!

عالم اسلام کے ممتاز عالم دین الشیخ علامہ یوسف القرضاوی کے دنیا بھر میں چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں۔ دنیا کے مختلف ملکوں میں علامہ القرضاوی کے لاکھوں پیرکار اور چاہنے والے موجود ہیں جن کی ایک بڑی تعداد ترکی میں بھی مقیم ہے۔ ترکی میں مقیم شہریوں کی بڑی تعداد نے جمعہ اور ہفتہ کے ایام میں علامہ یوسف القرضاوی کی تحسین اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کئی شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا۔ ان تقریبات میں ترکی سمیت مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے علماء نے خطابات کیے اور علامہ القرضاوی کی دینی، ملی اور انسانی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ترکی میں القرضاوی کی تصنیفی خدمات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

موصل میں اہل سنت والجماعت مسلک کے پیروکاروں کی نسل کشی کا خدشہ

عراق کے شہر موصل میں دولت اسلامی ’داعش‘ کے خلاف جاری فوجی آپریشن پر بین الاقوامی علماء اتحاد نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کی آڑ میں موصل میں اہل سنت مسلک کے پیروکاروں کی نسل کشی کی جاسکتی ہے۔