جمعه 15/نوامبر/2024

یورپ

القدس میں انتخابات کے لیے اسرائیل سے اجازت کے منتظر ہیں: محمود عباس

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطین میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کا انعقاد مقبوضہ بیت المقدس، مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس میں انتخابات کے انعقاد کے لیے اسرائیل سے اجازت کے منتظر ہیں۔

یورپی ممالک نے نیتن یاھو کا وادی اردن سے متعلق منصوبہ مسترد کر دیا

عرب ممالک اور عالم اسلام کی طرف سے فلسطین کی مقبوضہ وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کے نیتن یاھو کے اعلان کی مذمت کے بعد یورپی ممالک نے بھی نیتن یاھو کا منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔

صدی کی ڈیل کی سازش کے بائیکاٹ کے لیے پٹیشن تیار

یورپی ممالک میں انسانی حقوق کے دسیوں گروپوں‌ نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے جس میں یورپی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے 'صدی کی ڈیل' کے سازشی منصوبے کے خلاف فلسطینیوں کا ساتھ دیں اور اس منصوبے کا بائیکاٹ کریں تاکہ اس کا نفاذ روکا جاسکے۔

یورپ کے پاس جوہری معاہدہ بچانے کے لیے وقت کم رہ گیا ہے: ایرانی صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ یورپ کے پاس تہران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے کو بچانے کے لیے بہت تھوڑا وقت رہ گیا ہے۔

اسرائیلی جرائم کو منظر عام پر لانے کے لیے یورپ میں ابلاغی مہم

فلسطینی انسانی حقوق کارکنوں‌ نے یورپی ممالک میں ایک نئی ابلاغی مہم شروع کی ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم اور نسل پرستی کو بے نقاب کرنا ہے۔

یورپ پر فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی پردہ پوشی کا الزام

فلسطین کی بین الاقوامی تعلقات عامہ کونسل نے یورپی یونین کے اشتراک سے صہیونی ریاست میں 'موسیقی میلے' کے انعقاد کی شدید مذمت کرتے ہوئے یورپی ملکوں پر صہیونی ریاست کے جرام کی پشت پناہی کا الزام عاید کیا ہے۔

نیتن یاھو یورپ کےدورے پر روانہ، ایران اہم موضوع ہوگا

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کل اتوار کو براعظم یورپ کے طویل دورے پر روانہ ہوگئے۔ اپنے اس دورے میں وہ جرمن چانسلر انجیلا میرکل، فرانسیسی صدر عمانویل میکروں اور برطانوی وزیراعظم تھریسا مے سے بھی ملاقات کریں گے۔

فلسطینی حق واپسی تحریک کی حمایت میں یورپ میں رابطہ مہم جاری

فلسطین میں 30 مارچ کو شروع ہونے والی چھ ہفتوں پر مشتمل حق واپسی تحریک اپنے تیسرے ہفتے میں جاری ہے۔

روس کی سرد جنگ یورپ وامریکا تک پھیل گئی، سفارتکاروں کی بے دخلی

برطانیہ میں ایک سابق روسی جاسوس کو زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کے بعد امریکہ اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک نے روس کے سفارت کاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

یورپی شہری کی مہربانی،مصری گدھے کی زندگی بدل گئی!

گدھے کو بہت سے معاشروں میں ناپسندیدہ جانور سمجھا جاتا ہے۔ زیادہ تر لوگ اسے مال برداری کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ مگر بعض معاشروں میں گدھوں کو خاص اہمیت دی جاتی ہے۔ امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی کا انتخابی نشان بھی ’گدھا‘ ہے۔ یورپی ملکوں میں بھی گدھے کو عزت دی جاتی ہے۔ اس کا اندازہ حال ہی میں پیش آنے والے ایک واقعے سے لیا جاسکتا ہے۔