جمعه 15/نوامبر/2024

یورپی یونین

فلسطینی اراضی کے الحاق پریورپی یونین کا اسرائیل پر پابندیوں پر غور

اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار'یسرائیل ھیو' نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطینی اراضی پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری قائم کرنے کے اعلان پر یورپی یونین نے اسرائیل پرپابندیاں عاید کرنے پرغور شروع کیا ہے۔

مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنےکو قبول نہیں کریں گے: یورپی یونین

یورپی یونین کی طرف سے ایک بار پھرسنہ 1967ء کی جنگ میں صہیونی ریاست کے قبضے میں آنے والے فلسطینی علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کی سازش مسترد کر دی ہے۔

فلسطینی شہید کی لاش کی بے حرمتی انسانی اصولوں کی توہین ہے: یورپی یونین

قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ کی پٹی میں ایک فلسطینی کو شہید کرنے کے بعد اس کی لاش کی بے حرمتی کے واقعے پر یورپی یونین نے صہیونی ریاست کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یورپی یونین کے القدس میں مندوب سفین کوھان وون بورگسڈورف نے کہا کہ ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کرنے کے بعد اس کی لاش کی جس طرح اسرائیلی فوج نے بے حرمتی کی اس کا کوئی جواز نہیں۔ یہ اقدام انسانیت کی عزت و توقیر کے اصولوں کی توہین ہے۔

یہودی آبادکاری’دو ریاستی حل’ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے

یورپی یونین نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے تازہ اسرائیلی اعلانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے مندوب جوزف بوریل نے ایک بیان میں کہا کہ مشرقی بیت المقدس کی 'گیوات ھاماتوس' اور 'ھارحوما' یہودی کالونیوں میں ہزاروں نئے گھروں کی تعمیر کو قضیہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی مساعی کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی تشدد پر یورپی یونین کا اظہار تشویش

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں العیسویہ کے مقام پر اسرائیلی فوج کے ریاستی تشدد کے مکروہ حربوں کے خلاف یورپی یونین نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیل فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر بند کرے:یورپی یونین

یورپی یونین نے فلسطین میں اسرائیل کی یہودی آباد کاری کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مشروط فنڈنگ۔ کیا یورپی یونین اسرائیل کے دبائو میں آگئی؟

یورپی ہائی کمیشن نے اچانک اعلان کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں تعمیرو ترقی کے شعبوں کے لیے دی جانے والی امداد کو 'دہشت گردی اور اسرائیل کے خلاف استعمال نہ ہونے کی ضمانت' ملنے کی شرط پر ہی دی جائے گی۔ یہ ایک ایسا اعلان اور اقدام ہے جو اس سے قبل یورپی یونین کی طرف سے پیش نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس طرح کی کوئی ضمانت طلب کی گئی ہے۔

اسرائیلی بستیاں غیر قانونی ہیں: یورپی یونین

یورپی یونین نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آبادکار بستیاں اور آبادکاری کی سرگرمیاں دیرپا امن کے لیے خطرہ اور بین الاقوامی قانون کے تحت غیرقانونی ہیں

یو این ، یورپی یونین کا فلسطینیوں کے قتل عام کی تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس اور یورپی یونین نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں ایک نہتے فلسطینی خاندان کے اجتماع قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

یورپی یونین کا غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی ختم کرنے کامطالبہ

یورپی یونین نے اسرائیل کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ محاصرہ ختم اور فلسطینی دھڑوں میں اتحاد کےقیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔