جمعه 15/نوامبر/2024

یورپی یونین

یورپی یونین کا رام اللہ میں فلسطینی بچے کی شہادت کی تحقیقات کا مطالبہ

یورپی یونین نے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع گاؤں المغیر میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینی بچے کے قتل کی مذمت کی ہے۔

فلسطینی مکانات کی مسماری،یورپی یونین اسرائیل سے معاوضے کا مطالبہ کریگی

یورپی یونین کےترجمان شادی عثمان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری پر تشویش ہے اور یورپی یونین اسرائیل کے اس اقدام پرصہیونی ریاست کو ہرجانے کا دعویٰ‌ کرے گی۔

پانچ یورپی ممالک کا اسرائیل سے یہودی بستیوں‌ کی تعمیر روکنے کا مطالبہ

یورپی یونین کے پانچ رُکن ممالک نے صہیونی ریاست سے فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین میں‌یہودی آباد کاری امن تباہ کرنے کی کوشش ہے: یورپی یونین

فلسطین علاقوں میں یہودی آباد کاری کے تازہ اسرائیلی منصوبوں پر یورپی یونین نے اسرائیل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بین الاقوامی گروپ اسرائیل کو رام اللہ میں سکولوں کی مسمار کرنے سے روکے

فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم کے دفتر نے بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی حقوق کے گروپوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشرقی رام اللہ میں یورپی ممالک کے ذریعہ بنائے گئے فلسطینی ابتدائی اسکول کو منہدم کرنے سے اسرائیل کو روکنے کے لئے تیزی سے مداخلت کرے۔

سربیا ،کوسوو سے سفارتخانے القدس منتقل کرنے کے نتائج پر انتباہ

یورپی یونین نے صربیا اور کوسوو سے مطالبہ کای ہے کہ وہ اسرائیل میں قائم اپنے سفارت خانے تل ابیب سے القدس منتقل کرنے سے باز رہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صربیا اور کوسوو کے اپنے سفارت خانے القدس منتقل کرنے کے فیصلے سے ان ممالک کے یورپی یونین میں شمولیت سے متعلق مذاکرات متاثر ہوسکتے ہیں۔یورپی ہائی کمیشن کے ترجمان پیٹر اسٹانون نے برسلز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں‌کہا کہ یورپی یونین کا القدس میں سفارت خانوں کی منتقلی کو مسترد کرنے پرمبنی غیر متزلزل موقف آج بھی موجود ہے۔یونین نہیں چاہتی کہ اس کے کسی رکن ملک کا سفارت خانہ تل ابیب کےبجائے القدس میں منتقل کیا جائے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپی یونین فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن بات چیت کی بحالی اور تنازع کے دو ریاستی حل پر زور دیتا ہے اور اپنے اصولی موقف پرقائم ہے۔یونین کا کہنا ہے کہ صربیا یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے مگر دوسری طرف وہ ایسے اقدامات کررہا ہے جو یونین کی پالیسی کے خلاف ہیں۔ صربیا کے اقدامات سے تشویش اور دکھ ہوا ہے۔ادھر فلسطینی اتھارٹی نے بھ

مشکل کی گھڑی میں یورپی یونین کی لبنان کو 39 ملین ڈالر کی امداد

یورپی یونین کی جانب سے لبنان کی حکومت کو مشکل کی گھڑی میں 33 ملین یورو کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 39 ملین ڈالر بنتی ہے۔

فلسطینی این جی اوز نے یورپی یونین کی بلیک میلنگ مسترد کردی

مقبوضہ بیت المقدس میں کام کرنے والی این جی اوز اور امدادی تنظیموں نے فنڈنگ کے لیے یورپی یونین کی طرف سے پیش کی جانے والی شرائط مسترد کردی ہیں۔

غرب اردن کا الحاق، یورپی یونین کا اسرائیل کو نتائج پر انتباہ

یورپی یونین نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ غرب اردن کے کچھ حصوں کو اپنی عمل داری میں لانے اور ان پر اسرائیلی خود مختاری کے قیام سے باز رہے ورنہ اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

اسرائیل کو فلسطینی علاقوں کے الحاق سے روکا جائے:یورپی یونین

یوروپی یونین میں سلامتی اور خارجہ پالیسی کے سینیر مندوب جوزف بوریل نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری کے اعلان پرعمل درآمد روکنے لیے عالمی برادری کو تل ابیب پر دبائو ڈالنا چاہیے۔