جمعه 15/نوامبر/2024

یورپی یونین

یورپی یونین کا فلسطین میں اسکولوں کی مسماری بند کرنے کا مطالبہ

یورپی یونین نے مقبوضہ مغربی کنارے، وادی اردن اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی اسکولوں کی مسماری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست سے فلسطینی اسکولوں کو منہدم کرنے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یورپی یونین کا فلسطینی مکانات کی مسماری بند کرنے کا مطالبہ

یورپی یونین نے ایک بار پھر صہیونی ریاست پر فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپی یونین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن کے سیکٹر C میں فلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

یورپی امداد فلسطینی اتھارٹی کے بجائے غزہ کے غریبوں کے لیے مختص

فلسطین میں یورپی یونین کے ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یونین نے فلسطین کے بارے میں سال 2017ء کے لیے نئی مالیاتی پالیسی مرتب کی ہے جس کے تحت یونین آیندہ غزہ کی پٹی میں تعینات فلسطینی اتھارٹی کے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دے گی۔

یورپی یونین کی فلسطین میں 500 نئے گھربنانے کے اسرائیلی اعلان کی مذمت

یورپی یونین نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے مشرقی بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے لیے مزید 500 نئے مکانات تعمیر کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔

یورپی یونین کے 22 ممالک کے سفیروں کا وفد آج غزہ کا دورہ کرے گا

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے مسلط کردہ محاصرے کے دس سال کے دوران پہلی بار یورپی ممالک کے سفیروں کا ایک بڑا وفد آج غزہ پہنچ رہا ہے۔ غزہ جانے والے وفد میں 22 یورپی ملکوں کے سفیر شامل ہوں گے۔

یورپی یونین عرب ممالک میں جاری تنازعات کے حل میں مدد کرے: عرب لیگ

عرب لیگ نے یورپی یونین سے عرب ملکوں میں جاری تنازعات کے حل میں مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین میں تازہ یہودی آباد کاری پر یورپی یونین کی شدید مذمت

فلسطین کے مقبوضہ علاقوں دریائے اردن کے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیل کی طرف سے یہودی توسیع پسندی کے تازہ منظور کردہ منصوبوں پرعالمی برادری بالخصوص یورپی یونین نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

یورپی یونین کی پابندیوں کا جواب،فلسطینیوں کے لیے عطیات جمع کرنے کی مہم

حال ہی میں اسکاٹ لینڈ کے ’’سلٹیک اسپورٹس فین کلب‘‘ نے یورپی یونین کی طرف سے دو فلسطینی فلاحی اداروں پر پابندیوں کے نفاذ کے جواب میں انہی اداروں کے لیے عطیات جمع کرنے کی منفرد مہم شروع کی ہے۔

غزہ کی پٹی میں 95 فی صد پانی مضر صحت قرار: یورپی یونین

یورپی یونین نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں روزہ استعمال کے پانی کومضرصحت قرار دیتےہوئے اس کےانسانی صحت پرگہرے اور منفی اثرات پر سخت انتباہ کیا ہے۔

یورپی یونین غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے: پٹیشن

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں اور فلسطینی سماجی وسیاسی کارکنوں کی جانب سے جرمنی میں ایک پٹیشن تیار کی گئی ہے، جس میں یورپی یونین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ پابندیوں کو ختم کرانے کے لیے کردار ادا کرے۔