جمعه 15/نوامبر/2024

یورپی یونین

یہودی بستیوں کی مصنوعات پرپابندی کے فیصلے کونظرانداز کیا گیا

ایک لیک شدہ قانونی میمورنڈم میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یورپی یونین نے بین الاقوامی عدالت انصاف کےاس فیصلے کو نظرانداز کیا جس میں تمام ممالک سے فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیلی ریاست کی فلسطینی علاقوں میں قائم غیرقانونی یہودی بستیوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

یورپی یونین کا میڈیا اورمبصرین کو شمالی غزہ تک رسائی دینے کا مطالبہ

یوروپی یونین کے خارجہ پالیسی کے عہدیدار جوزپ بوریل نے بین الاقوامی مبصرین اور میڈیا کو شمالی غزہ تک پہنچنے کےلیے رسائی کی اجازت دین کا مطالبہ کیا تاکہ وہاں کی صورتحال کو دنیا کے سامنے لایا جا سکے۔ انہوں نے شمالی غزہ کی صورت حال کو خوفناک قرار دیا۔

جوزف بوریل کی میڈریڈ اجلاس میں شرکت پر اسرائیل چراغ پا

قابض صہیونی ریاست یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کے جمعہ کے روز اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ میں عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے مشترکہ اجلاس میں شرکت پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

یورپی یونین غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے:جوزف بوریل

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ یورپی یونین غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے لیے (اسرائیل) پر سیاسی اور سفارتی دباؤ ڈال سکتی ہے۔

یورپی یونین اسرائیل پر ہتھیاروں پر پابندی لگائے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے یورپی یونین کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ "اسرائیل" کو ہتھیاروں کی فراہمی روکیں۔ انسانی حقوق گروپ نے یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل کو لکھے گئے خط میں یہ مطالبہ کیا ہے۔

یورپی یونین کی مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی پالیسیوں کی مذمت

یورپی یونین کے اعلیٰ مندوب برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی حیثیت کی خلاف ورزی کرنے والے اسرائیلی اقدامات علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

غزہ میں پولیو ویکسینیشن مہم کے دوران جنگ روکی جائے:یورپی یونین

یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے کمشنرجنرل جوزپ بوریل نے غزہ کی پٹی میں پولیو کی ویکسینیشن مہم کے دوران انسانی بنیادوں پر 3 دن کی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

یورپی یونین بن گویر اور سموٹریچ پر پابندی لگائے: بوریل

یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار نے کہا ہے کہ اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر کی طرف سے غزہ کی امداد بند کرنے کے مطالبے کے جواب میں انہیں پابندیوں پر غور کرنا چاہیے۔

یورپی یونین کی ناروے کے خلاف اسرائیلی اقدامات کی مذمت

یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے اعلیٰ مندوب جوزپ بوریل نے اسرائیلی قابض حکومت کی جانب سے ناروے کے سفارت خانے میں سفارت کاروں کو فلسطینی ریاست میں ناروے کی نمائندگی کی اجازت ختم کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

اسرائیلی وزیر کا اہالیاں غزہ کے قتل پر اکسانا انتہائی شرمناک ہے

یورپی یونین نے بدھ کے روز انتہا پسند اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کے ان بیانات کی شدید مذمت کی جن میں اس نےکہا تھا کہ "اگر دنیا ہمارا ساتھ نہیں دیتی تو غزہ میں 20 لاکھ شہریوں کی ہلاکت اور فاقہ کشی کا جواز پیش کیا جا سکتا ہے‘‘۔