جمعه 15/نوامبر/2024

یورپ

14 یورپی ممالک کا فلسطین میں یہودی آباد کاری بند کرنے کا مطالبہ

کل جمعہ کو 14 یورپی ممالک کی وزرات خارجہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی تعمیر کا اپنے فیصلہ واپس لے۔

حالات سے آگاہی کےلیے یورپی سفارت کاروں کا غزہ کی پٹی کا دورہ

ایک اعلیٰ سطحی یورپی سفارتی وفد کل بُدھ کوغزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پہنچا۔

غزہ پرحملے کے بعد یورپ میں اسرائیل کی حمایت میں کمی

بین الاقوامی تحقیق و تجزیہ گروپ "یوگوف" کے ذریعہ کرائے گئے ایک رائے عامہ کے ایک جائزے میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر حالیہ جارحیت کے بعد تمام یوروپی ممالک میں "اسرائیل" کی حمایت کی سطح میں اوسطا 14 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس جارحیت میں سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔

عالمی عدالت کی تحقیقات، اسرائیل مشکل سے دوچار، یورپ سے مدد کی اپیل

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق بین الاقوامی فوج داری عدالت کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی فوج کے وحشیانہ جنگی جرائم کی تحقیقات شروع ہونے کے بعد صہیونی ریاست کی لیڈر شپ مشکلات سے دوچار ہو چکی ہے۔

اسرائیل کو بچوں سے بدسلوکی کرنے والے ممالک میں شامل کرنے کی پورپی کوشش

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نےانکشاف کیا ہے کہ یورپی ممالک نے اسرائیلی فوج کو معصوم بچوں‌کے ساتھ مجرمانہ سلوک کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کی کوششیں شروع کی ہیں۔

یورپی یہودی ربیوں کے سربراہ کی مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی

یورپی ممالک میں قائم یہودیوں مذہبی لیڈروں کی تنظیم کے سربراہ نے یورپی حکومتوں اور عوام کو مسلمانوں کے خلاف نفرت پر اکسانے کی مذموم مہم شروع کی ہے۔

یورپی ممالک میں یہودی 1000 سال کی کم ترین سطح‌ پرآگئے

ایک نئی مطالعے سے پتا چلا ہے کہ یورپی ممالک میں یہودیوں کی تعداد ایک ہزار سال کی کم ترین سطح ‌پر آگئی ہے۔ اس رپورٹ نے صہیونی ریاست کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔

فرانس میں اسرائیلی بائیکاٹ کے علم برداروں پر فرد جرم کی مذمت

یورپ کی ایک انسانی حقوق عدالت نے فرانسیسی حکومت کی طرف سے اسرائیلی بائیکاٹ اور فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرنے والے کارکنوں پر فرد جرم عاید کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یورپی ممالک نے ایران کے منجمد اثاثے بحال کردیے

ایران کے مرکزی بنک نے انکشاف کیا ہے کہ یورپی ممالک نے ایران کے منجمد اثاثے بحال کردیے ہیں۔ یہ اثاثے سنہ 2015ء کو لکسمبرگ میں منجمد کیے گئے تھے۔

پناہ گزینوں کا سیلاب ترکی سے یورپ کی طرف بڑھنے لگا

ترکی نے کہا ہے کہ ملک میں غیرقانونی طورپر مقیم ایک لاکھ شامی پناہ گزینوں کو یورپ کی طرف بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری طرف پناہ گزینوں کی بڑی تعداد یونان میں داخل ہونے کی کوشش کررہی ہے جب کہ یونان میں حکومت اور عوام دونوں پناہ گزینوں کے آتے سیلاب پر سخت غم وغصے کا اظہار کررہے ہیں۔