
جنین شہر کی اقتصادی شہ رگ پنجہ یہود میں!
پیر-13-فروری-2017
فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی ہمہ جہت جاری ہے۔ آئے روز فلسطینیوں کے قتل عام کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کا معاشی قتل عام بھی جاری ہے۔ فلسطینی معیشت کے ستون کو صہیونی بھیڑیے دن رات نوچ نوچ کر کھا رہے ہیں جس کے نتیجے میں فلسطینی قوم کوسنگین نوعیت کی مشکلات کا سامنا ہے۔